لاہور:06نومبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ”لہور لہور اے“ فیسٹیول کے تحت کبڈی ٹاکرا، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل میچ کے مہمان خصوصی تھے،پاکستان وائٹ نے پاکستان گرین کو 37-24سے ہرادیا
لتفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ”لہور لہور اے“ فیسٹیول کے تحت کبڈی ٹاکرا کا بڑا مقابلہ پنجاب سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل تھے کبڈی ٹاکرا کا بڑا میچ پاکستان گرین اورپاکستان وائٹ کے درمیان کھیلا گیا جوپاکستان وائٹ نے پاکستان گرین کو 37-24سے ہرادیا، پاکستان وائٹ کے کپتان مشرف جاوید جنجوعہ اورٹیم کو ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے 2 لاکھ روپے کا انعام دیا گیااور پاکستان گرین کو ایک لاہور روپے کا انعام دیا گیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ کبڈی پنجاب کا روایتی کھیل ہے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام آج کبڈی ٹاکرا کرانے کا مقصد کبڈی کے کھیل کو تقویت دینا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے تحت ”لہور لہوراے“ کے سپورٹس ایونٹس کروا رہے ہیں اس سے قبل منی میراتھان، روڈ سائیکلنگ، ہاکی کے انٹرڈویژن مقابلے منعقد کرواچکے ہیں ”لہور لہوراے“ فیسٹیول میں سپورٹس کے ایونٹس کو پذیرائی مل رہی ہے آج کبڈی کے میچ پر کھلاڑیوں کی فٹنس مہارت دیکھنے کے قابل ہے، کبڈی ہماری عوام کا پسندیدہ کھیل ہے اگلے ہفتے دنگل کروایا جائے گا، جس میں ملک کے بڑے پہلوان شریک ہوں گے، کبڈی ٹاکرا کے موقع پر پنجا ب کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری طاہروحید جٹ، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ، ڈویژن سپورٹس آفیسر لاہور رانا ندیم انجم، ڈائریکٹرسپورٹس یاسمین اختر، کپتان قومی کبڈی ٹیم عرفان مانااور قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی موجودتھے، پاکستان گرین کے کپتان جابرکمبوہ اورپاکستان وائٹ کے کپتان مشرف جاوید جنجوعہ تھے، پنجاب سٹیڈیم میں بڑی تعداد میں شائقین کبڈی نے کبڈی ٹاکرا کا میچ دیکھا۔


