لاہور:5اپریل24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر سے ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدرنے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی ہے، چیف منسٹر پنجاب پنک سمٹ کی تیاریاں اور کھیل سمیت ہر شعبہ کی خواتین کو مواقع فراہم کرنے کا جامع پلان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے، یوتھ سکل ڈویلپمنٹ،کاروباری مواقع، یوتھ سہولت سینٹر سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی ہے،وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف منسٹر پنجاب پنک سمٹ محکمہ سپورٹس اور ڈی سی لاہور کے اشتراک سے کروایا جائے گا،محکمہ سپورٹس اور ڈپٹی کمشنر آفس کے مابین یوتھ سیکٹر میں تعاون پر اتفاق ہوا ہے، صوبہ کے انتظامی معاملات چلانے کے ساتھ خواتین کھیل اور کاروبار کا میدان مارنے کو بھی تیار ہیں،ڈپٹی کمشنر آفس اسٹریٹجک ریفارم یونٹ نوجوانوں کے لئے اہم اقدامات کررہا ہے،وزیرکھیل پنجاب نے مزید کہا ہے کہ ڈی سی ایس آر یو کے زیر اہتمام نوجوانوں کے لئے خصوصی پروگرام مرتب کریں گے،ڈپٹی کمشنر لاہور یوتھ سیکٹر، سپورٹس، ادب و ثقافت پر بہترین کام کررہی ہیں،نوجوانوں کو کاروباری سرگرمیوں اور مواقع فراہم کرنے کے لئے مشترکہ پلان لارہے ہیں۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے اس موقع پر کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس و امور نوجوانان کو ہر طرح سے سہولت فراہم کریں گے، چیف منسٹر پنجاب پنک سمٹ خواتین کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،چیف منسٹر پنجاب پنک سمٹ میں کھیلوں کے علاوہ دیگر سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔
چیف منسٹر پنجاب پنک سمٹ میں پنک سی او کانفرنس، آرٹ اینڈ کرافٹ ورکشاپس، سی ای اویوتھ کانفرنس، فری لانسنگ سمٹ سمیت دیگر سرگرمیاں شامل ہوں گی۔