اولمپیئن نوید عالم میموریل ہاکی میچ آج کھیلا جائیگا،سینیئر نائب صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محترمہ سیدہ شہلا رضا مہمان خصوصی ہونگی

شیخوپورہ:11 مارچ24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) 1994 عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ، پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپیئن نوید عالم مرحوم کی قومی کھیل میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرسرپرستی و ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن شیخوپورہ کی زیر نگرانی آج گیارہ مارچ بروز پیر نوید عالم اولمپیئن آسٹروٹرف سپورٹس کمپلیکس شیخوپورہ میں بابا گرو نانک ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام “اولمپیئن نوید عالم میموریل نمائشی ہاکی میچ” ڈسٹرکٹ شیخوپورہ اور ڈسٹرکٹ قصور کے مابین کھیلا جائے گا۔ جس کی مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما، ممبر قومی اسمبلی چیر پرسن وویمن ونگ سینیئر نائب صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محترمہ سیدہ شہلا رضا ہوں گی انکے ہمراہ مہمانان گرامی میں سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان ڈی پی او زاہد نواز مروت ہاکی لیجنڈز اولمپیئن راو سلیم ناظم، اولمپیئن خالد بشیر، اولمپیئن ریحان بٹ، اولمپیئن محمد ثقلین، اولمپیئن عاطف بشیر، اولمپیئن محمد سرور، اولمپیئن علیم رضا، اولمپیئن محمد جاوید، عالمی کپ گولڈمیڈلسٹ رانا محمد شفیق،قاسم خان انٹرنیشنل، عمران بٹ انٹرنیشنل، قدیر بشیر انٹرنیشنل، عامر سلیم انٹرنیشنل، حسن اختر رسول ایف آئی ایچ ٹیکنیکل آفیشل، عاطف ملک ایف آئی ایچ ایمپائرز مینجر، ضیاءالدین خان برکی ایف آئی ایچ ٹیکنیکل آفیشل، یاسر خورشید ایف آئی ایچ ایمپائر ، شاہد اقبال راجہ، شجاع اقبال راجہ، طاہر شریف گجر، حافظ ارشد، مرزا نوید احمد، محمد یٰسین سید قمر رضا سمیت پی ایچ ایف کانگریس ممبرز بھی شریک ہوں گے ۔

اس میچ کے چیف آرگنائزر کانگریس ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن مبشر چوہدری اور آرگنائزنگ سیکرٹری اسد جاوید ہوں گے۔ٹورنامنٹ آفیسرز پروفیسر زاہد اقبال ،سلمان شیخ ،رانااظہار،لیاقت بابر ،طاہرانجم،سعیداقبال،رانا خالد ،اختررسول،مجتبی شاہ،شہزاد احمد،علی رضا ,امپائرز مینجر ،عاطف ملک انٹرنیشنل , ایمپائرز یاسر خورشید انٹرنیشنل ،زاہد حمید ،محمدفریاد ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں