نجی معلومات کی پالیسی
آپ کے متعلق حاصل کی گئیں نجی معلومات کے بارے میں ہماری پالیسی درج ذیل ہے۔
1: سٹیٹ مینٹ آف انٹینٹ
2: وزیٹرز کے بارے میں معلومات
3: ‘کوکیز’ کیا ہے؟
4: نجی معلومات داخل کرنا
5: نجی معلومات تک رسائی
6: سولہ سال سے کم عمر کے انٹرنیٹ استعمال کرنے والے
7: اپنے کوکیز کوڈ کو کیسے دیکھا جائے؟
1: سٹیٹ مینٹ آف انٹینٹ
فارمز میں دیےگئے خانوں میں اپنے بارے میں تفصیلات درج کرنے سے پلیئرزڈاٹ پی کے آپ کو وہ خدمات مہیا کر سکے گا جو آپ کو مطلوب ہیں۔ جب بھی آپ ہمیں نجی معلومات فراہم کریں گے ہم ان معلومات کو اپنی اس پالیسی کے مطابق استعمال کریں گے۔ ہماری خدمات کا مقصد آپ کو وہ معلومات فراہم کرنا ہے جو آپ موصول کرنا چاہتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے موجودہ قوانین کا احترام اور بیسٹ پریکٹس کا حصول پلیئرزڈاٹ پی کے کی اولین ترجیح ہیں۔
2: وزیٹرز کے بارے میں معلومات
آپ جب بھی پلیئرزڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ پر آئیں گے تو آپ جن صفحات تک پہنچیں گے وہ کوکیز سمیت آپ کے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ ہو جائیں گی۔ (مزید معلومات کے لیے پوائنٹ نمبر تین ملاحظہ فرمائیں)۔ اگر تمام نہیں تو زیادہ تر ویب سائٹس کوکیز استعمال کرتی ہیں کیونکہ کوکیز ویب سائٹ شائع کرنے والوں کو مفید کام سرانجام دینے میں مدد فراہم کرتی ہیں جیسے کہ یہ معلوم کرنا کہ کسی کمیوٹر یا اسے استعمال کرنے والے نے پہلے اس ویب سائٹ کو وزٹ کیا ہے یا نہیں۔ بار بار اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنے والے کمپیوٹر میں دیکھا جاتا ہے کہ آیا اس کمپیوٹر پر پہلے سے اس سائٹ کے حوالے سے کوئی ککی موجود ہے یا نہیں جو آپ کے پچھلے وزٹ کے دوران آپ کے کمپیوٹر میں داخل کی گئی تھی۔
کوکیز کا مقصد کمپیوٹر استعمال کرنے والے کے متعلق مفید معلومات فراہم کرنا ہوتا ہے جو ویب سائٹ بنانے والوں کو اپنی خدمات کو ان کی ضروریات کے مطابق بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں اور استعمال کرنے والے کے پروفائل کا تجزیہ کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ اپنے پچھلے وزٹ پر ہمارے تعلیمی صفحات پر گئے تھے تو کوکیز ہمیں یہ بتا سکتی ہیں اور اس سے ہمیں آپ کے اگلے وزٹ کے دوران اپنی تعلیم کے متعلق معلومات کو آپ کے لیے واضح کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔