کراچی:12مئی24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے سلطان اذلان شاہ کپ میں شاندار کارکردگی اور سلور میڈل حاصل کرنے پر میئر کراچی و صدر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن مرتضی وہاب کی جانب سے فی کھلاڑی ایک لاکھ روپے کیش انعام کا اعلان کردیا گیا۔صدر پی ایچ ایف شہلا رضا اور سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین کی جانب سے مرتضی وہاب کا شکریہ ادا کیا گیا
30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شاندار کارکردگی اور سلور میڈل حاصل کرنے پر صدر سندھ ہاکی ایسوسی ایشن و میئر کراچی مرتضی وہاب نے قومی ہاکی ٹیم کو خصوصی مبارکبا پیش کی ہے۔ صدر پی ایچ ایف شہیلا رضا اور سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین سے ٹیلیفونک رابطہ پر انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مبارکباد دیتے ہوئے فی کھلاڑی ایک لاکھ روہے کیش دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے ایونٹ میں 2011 کے بعد فائینل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے جس پر تمام کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے لئے بھرپور کام کرینگے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقدہ خصوصی تقریب میں فی کھلاڑی ایک لاکھ روپے 18 کھلاڑیوں میں تقسیم کیئے جائینگے۔ صدر پی ایچ ایف شہلا رضا اور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے میئر کراچی مرتضی وہاب کا قومی ہاکی ٹیم کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا ہے۔