اسلام آباد:25دسمبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/ضیاء بخاری) ایف آئی اے میں زیرتفتیش سندھ بینک میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اکاؤنٹ کھولنے کی منظوری کبھی بھی پی ایچ ایف کانگریس سے نہیں لی گئی، ظاہر شاہ کا انکشاف
کے پی کے سے تعلق رکھنے والے سید ظاہر شاہ نے اپنے سابقہ ویڈیو بیان میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پہت ساری چیزوں کا علم ہے اور پاکستان ہاکی فیڈریشن دفتر میں اس اکاؤنٹ کے بارے میں تفصیلات موجود نہیں. سندھ بینک کا اکاونٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ریکارڈ میں نہیں ہے. سندھ بینک میں اکاؤنٹ کھولنے کی منظور ی کبھی بھی کانگریس سے نہیں لی گئی اور نہ ہی اس اکاونٹ کا آڈٹ ہوا۔اس کے علاوہ اور بھی بہت سے مسائل ہیں.
یادر رہے کہ سابق سیکرٹری پی ایچ ایف شہباز احمد سینیئر کے دور میں پی ایچ ایف کی جانب سے سندھ بینک میں ایک اکاونٹ کھولا گیا تھا جس میں سابق خزانچی اخلاق عثمانی اور سیکرٹری شہبازاحمد سینیئر کے دستخطوں سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی اور اس اکاونٹ کو مبینہ طور پرکسی بھی سالانہ آڈٹ یا حکومت پاکستان کی جانب سے کرائے گئے فرانزک آڈٹ میں ظاہر نہ کیا گیا. پی ایچ ایف کی جانب سے جاری شدہ لیٹر پراس اکاونٹ کو کھولنے کی منظوری سابق صدر خالد سجاد کھوکھر نے دی تھی.