پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات کو ایک نان پروفیشنل انداز میں چلایا جا رہا تھا، صدر پی ایچ ایف شہلا رضا

کراچی: 21مارچ24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات کو ایک نان پروفیشنل انداز میں چلایا جا رہا تھا, معاملات ہاکی اور کھلاڑیوں کے مسائل کی بجائے صدر فیڈریشن کے مساٸل پر آگٸے،اولمپک کوالیفائر ایونٹ سے قبل ہی گول کیپر انجرڈ ہوا تو اسکا ٹی اے ڈی اے روک لیا گیا،
ویڈیو اینلسٹ کے بجاٸے بلوچستان سے ٹک ٹاکر کو قومی ٹیم کے ساتھ لے جایا گیا، 3 کروڑ 75 لاکھ کا چیک غاٸب ہے ۔۔کھلاڑیوں کو ٹی اے ڈی نہیں مل رہا۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سیدہ شہلا رضا کی پی ایچ ایف آفس کراچی میں میڈیا ٹاک

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سیدہ شہلا رضا نے پاکستان ہاکی فیڈریشن آفس کراچی آمد کی اور اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں واقع صدر پی ایچ ایف کے آفس میں سیدہ شہلا رضا نے مختلف انتظامی احکامات صادر کئے۔صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے ایگزیکٹو سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن پی ایچ ایف اولمپیئن خالد بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن قدیر بشیر، ایڈمنسٹریٹر کیمپ آفس کراچی کرنل ر محمد اعظم کو اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کے احکامات صادر کئے اور اس سلسلہ میں جاری کئے گئے تمام سابق احکامات، نوٹسز اور دیگر لیٹرز کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے مبشر چوہدری اور چوہدری طاہر شریف گجر کو لائزن آفیسر پی ایچ ایف آفس لاہور تعیناتی کے احکامات بھی جاری کئے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی ایک ہفتہ میں کردی جائیگی۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کو ہدایات جاری کرچکی ہوں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات کو ایک نان پروفیشنل انداز میں چلایا جا رہا تھا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ویب سائٹ کی تیاری کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

صدر پی ایچ ایف سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ معاملات ہاکی اور کھلاڑیوں کے مسائل کی بجائے صدر فیڈریشن کے مساٸل پر آگٸے ہیں۔ ایسے وقت میں کھلاڑیوں کے حالات پر کوٸی بات نہیں کررہا۔ آج تک کسی صدر نے سلیکشن کمیٹی کے معاملات میں دخل نہیں دیا لیکن اس بار نیا کام ہوا۔ کہا گیا کہ ہاکی کے کھلاڑی منتخب کرنا کوٸی بڑی بات نہی۔ اولمپک کوالیفائر ایونٹ سے قبل ہی گول کیپر انجرڈ ہوا تو اسکا ٹی اے ڈی اے روک لیا گیا۔ اس حد تک من مانیاں کی گئیں کہ ویڈیو اینلسٹ کے بجاٸے بلوچستان سے ٹک ٹاکر کو قومی ٹیم کے ساتھ لے جایا گیا۔نامزد صدر چاہتے تھے جو دورہ آرہا ہے میں وہاں جاوں۔ 3 کروڑ 75 لاکھ کا چیک غاٸب ہے اور کھلاڑیوں و پی ایچ ایف ملازمین کو معاوضہ نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بعد فیڈریشن کے کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کریں گے۔

صدر پی ایچ ایف شہلا رضا نے کہا کہ اب ہم کلبز کی اسکروٹنی اور لیگ کروانے جارہے ہیں۔عید کے بعد بلوچستان میں قومی ٹیم کا کیمپ لگایا جاٸے گا،وزیراعظم تک بات پہنچاٸی ہے ان کے سامنے بات رکھیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں