سلطان ازلان شاہ کپ میں ضیاالدین خان برکی،یاسر خورشید اور حمزہ طفیل پاکستان کی نمائیندگی کرینگے، صدر پی ایچ ایف شہلا رضا کیجانب سے آفیشلز کی تعیناتی ہر ایف آئی ایچ کا شکریہ

کراچی:12اپریل24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان کا اعزاز، 30ویں سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ میں تین آفیشلز کو تعینات کردیا گیا، تعینات ہونے والے آفیشلز میں ٹیکنیکل آفیشلز ضیاالدین خان برکی، حمزہ طفیل اور ایمپائریاسر خورشید شامل ہیں،صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن شہلا رضا نے سلطان ازلان شاہ کپ میں تین پاکستانی آفیشلز کی تعیناتی کو خوش آئیند قرار دیا ہے۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سیدہ شہلا رضانے کہا ہے کہ یہ پاکستان کے لئے فخر کی بات ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل آفیشلز اور ایمپائر بھی پاکستان کی نمائیندگی کررہے ہیں۔ انہوں نے ضیاالدین خان برکی اور حمزہ طفیل کی بطور ٹیکنیکل آفیشل جبکہ یاسر خورشید بطور ایمپائر تقرری پر انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن ، ایشین ہاکی فیڈریشن سمیت ملائشین ہاکی فیڈریشن کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل آفیشل ضیالدین خان برکی اور ایمپائر یاسر خورشید پہلے سے ہی انٹرنیشنل پینل پر موجود ہیں جبکہ ٹیکنیکل آفیشل حمزہ طفیل پہلی بار انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کے لئے تعینات کئے گئے ہیں۔ جس کے لئے ان آفیشلز کو پاکستان کی نمائیندگی کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن شہلا رضا نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم 2 مئی کو کراچی سے ملائشیا روانہ ہوگی جبکہ انکی واپسی 12 مئی کو شیڈول کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ کھلاڑیوں ایونٹ میں کارکردگی دکھائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں