خودساختہ سیکرٹری پی ایچ ایف بن کر ایف آئی اے کو گمراہ کرنے والے کو قانون کے کٹہرے میں لارہے ہیں، حیدر حسین سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف

اہور:4اپریل24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے کہا ہپے کہ ہاکی کو بام عروج پر پہنچانے کا دعوی کرنے والے رانا مجاہد علی متوازی فیڈریشن سازی میں مصروف ہیں۔رانا مجاہد کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ، ایف آئی ایچ سمیت کسی بھی ادارہ نے بطور سیکرٹری جنرل تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی اس بابت کوئی نوٹیفکیشن ریکارڈ پر موجود ہے, پاکستان ہاکی فیڈریشن اپنی آئینی حدود میں کام کررہی ہے اور جلد ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پچلے پندرہ سالوں میں ایک ارب باون کروڑ روپے کی کیش ٹرانزیکشنز کرنے والا مافیا ہاکی کی بہتری کیسے کرسکتا ہے۔ ایف آئی اے میں 113 آڈٹ پیروں سمیت ایک ہی روز میں ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ ہاکیوں کی کیش ٹرانزیکشنز کے ذریعہ خرید کرنے والے پہلے اپنے ہاتھوں کو صاف کریں۔
سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے کہا ہے کہ خودساختہ سیکرٹری بن کر اداروں کو گمراہ کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں معزز عدالت سے بھی رجوع کرلیا گیا ہے جس پر عدالت نے احکامات بھی صادر کردیئے ہیں۔
سیکرٹری جنرل ہی ایچ ایف حیدر حسین نے کہا کہ پی ایچ ایف کے آئین کی خلاف ورزیوں اور معزز عدالت کی حکم عدولیوں پر رانا مجاہد علی توہین عدالت کیس میں پیش نہیں ہوئے۔ پشاور ہائیکورٹ نے بھی تاحکم ثانی کسی بھی اجلاس کو نوٹیفائی کرنے سے روکا ہوا ہے۔ رانا مجاہد کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ، ایف آئی ایچ سمیت کسی بھی ادارہ نے بطور سیکرٹری جنرل تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی اس بابت کوئی نوٹیفکیشن ریکارڈ پر موجود ہے۔ خودساختہ سیکرٹری پی ایچ ایف بن کر ایف آئی اے میں درخواست دینے والے کو قانون کے کٹہرے میں لارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں