پولینڈ:25دسمبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان ھاکی فیڈریشن کے نئے صدر کی تعیناتی قومی کھیل کے لئے تازہ ہوا کا ایک جھونکا ہے جس سے قومی کھیل کے معاملات میں انشاللہ بہتری آئے گی ۔
پریزیڈنٹ جی او سی پولینڈ طاہر علی شاہ نے پاکستان ھاکی فیڈریشن میں نئی تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا اور قومی کھیل پر 9 سال سے قابض ٹولے سے جان چھوٹنے پر ھاکی قیملی کو مبارک باد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان پیٹرن انچیف پاکستان ھاکی فیڈریشن کی جانب سے کیا گیا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے کہ انہوں نے ھاکی کے معاملات میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے نئے سربراہ کی تقرری کی ۔
سی ای او شاہ برانڈ طاہر علی شاہ نے جناب طارق بگٹی کو ھاکی فیڈریشن کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ قومی کھیل کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔
پاکستان ھاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جناب سید حیدر حسین بھی مبارک باد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے کرپٹ عناصر کے خلاف علم جہاد بلند کیا اور ان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا۔ صدر ھاکی فیڈریشن طارق بگٹی صاحب سے امید ہے کہ وہ ھاکی کلبز کی صاف اور شفاف سکروٹنی کرتے ہوئے ایماندار اور مخلص قیادت کو سامنے لائیں گے اور ھاکی فیڈریشن کے سابقہ عہدیداران جن پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں ان کا سخت محاسبہ کریں گے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کریں گے۔