لاہور:24دسمبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) صدر پی ایچ ایف میر طارق بگٹی نے منصب سنبھال لیا، دفتری امور کا جائزہ، عملہ سے ملاقات، ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کے ہمراہ پی ایچ ایف ہیڈکواٹرز آمد پر شاندار استقبال.
وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ کی جانب سے نامزد ہونے والے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین بگٹی نے گذشتہ روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سربراہ کا منصب سنبھال لیا. پاکستان ہاکی فیڈریشن ہیڈ کواٹرز لاہور میں آمد پر صدر پی ایچ ایف کا شاندار استقبال کیا گیا اور کھلاڑیوں نے ایک خوبصور انداز مٰیں ان پر گل پاشی کی اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب ڈاکٹرآصف طفیل اور عالمی شہرت یافتہ پینلٹی کارنر سپیشلسٹ ، اولمپیئن خالد بشیر سمیت لیجنڈ اولمپیئن و سابق کپتان و ہیڈ کوچ پاکستان ہاکی ٹیم شہناز شیخ سابق کپتان و کوچ پاکستان ہاکی ٹیم اولمپیئن شکیل عباسی، سابق کپتان و کوچ پاکستان ہاکی ٹیم اولمپیئن ریحان بٹ، سابق کپتان و کوچ پاکستان ہاکی ٹیم اولمپیئن محمد ثقلین، ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ رانا محمد شفیق، کانگریس ممبر پی ایچ ایف شجاع اقبال راجہ، کانگریس ممبر پی ایچ ایف علی عباس، سابق کانگریس ممبر و انٹرنیشنل وومن کوچ قمر رضا، لالہ رؤف انٹرنیشنل، افسر علی نیشنل اے گریڈ ایمپائر، محمد طفیل انٹرنیشنل ٹیکنیکل آفیشل ضیاالدین خان برکی، ایف آئی ایچ ایمپائر عاطف ملک ، معروف سپورٹس آرگنائزرراجہ ممتاز عارف، سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی محمد یٰسین انٹرنیشنل، سیکرٹری ڈی ایچ اے گوجرانوالہ محمد سعید مرتضیٰ، صدر ڈی ایچ اے گوجرانوالہ محمد ادریس، انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر مبارک علی، ڈی ایس پی قدیر بشیر انٹرنیشنل ہاکی گول کیپر، وقار بشیر سابق ہاکی کھلاڑی، محمدنسیم فیصل آباد،الماس صدیقی کے علاوہ کھلاڑیوں کی ایک کثیر تعداد کے ہمراہ صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے پی ایچ اید ہیڈ کواٹرز لاہور میں آمد کی.
اس موقع پر سابق انٹرنیشنل کھلاڑیوں اولمپیئنز اور دیگر شخصیات نے بھی صدر پی ایچ ایف سے ملاقات کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا. صدر پی ایچ ایف نے پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز میں مصروف دن گذارا. انہوں نے دفتری امور کا جائزہ لیا اور پی ایچ ایف عملہ سے ملاقات کی اور ہدایات جاری کیں.