فیصل آباد:22دسمبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/سپورٹس رپورٹر) وزیراعظم پاکستان پیٹرن انچیف پاکستان ھاکی فیڈریشن کی طرف سے نئے صدر ھاکی فیڈریشن کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ محمد یامین بھٹی انٹرنیشنل
جنرل سیکرٹری بریگیڈیئر ایم ایچ عاطف ھاکی اکیڈمی فیصل آباد محمد یامین بھٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ بحیثیت صدر ھاکی فیڈریشن جناب طارق بگٹی صاحب قومی کھیل کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے اور پورے ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے مخلص اور ایماندار قیادت کو سامنے لائیں گے تاکہ قومی کھیل ایک دفعہ پھر عروج کی طرف گامزن ہو سکے.
صدر ھاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی سے یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ گزشتہ ادوار میں جو قومی کھیل کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا اس میں شامل تمام کرپٹ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی طرف سے اور بریگیڈیئر ایم ایچ عاطف ھاکی اکیڈمی کی طرف سے اس بات کا بھی اعادہ کرتا ہوں کہ ہماری دعائیں اور کوششیں ہمیشہ قومی کھیل کی بہتری کے لئے تھیں اور ہمیشہ رہیں گی۔