دوسرا سالانہ شیخ نعیم اختر میموریل ون ڈے ہاکی ٹورنامنٹ نیشنل ہاکی کلب چنیوٹ نے جیت لیا

چنیوٹ:17دسمبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/سپورٹس رپورٹر) دوسرا سالانہ شیخ نعیم اختر میموریل ون ڈے ہاکی ٹورنامنٹ نیشنل ہاکی کلب چنیوٹ نے جیت لیا.
تفصیلات کے مطابق دوسرا سالانہ شیخ نعیم اختر میموریل ون ڈے ہاکی ٹورنامنٹ شیخ نعیم اختر ہاکی سٹیڈیم چنیوٹ میں کھیلا گیا جس میں ٹوٹل چھ ٹیموں نے شرکت کی اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ نیشنل ہاکی کلب رجسٹر چنیوٹ بمقابلہ الحیدر ہاکی کلب للیانی کے درمیان ہوا جو انتہائی شاندار اور سنسنی خیز میچ ہوا.اس میچ میں امپائرز کے فرائض چوہدری اظہر حسین اور زبیر بٹ نے سر انجام دیئے.فائنل میچ نیشنل ہاکی کلب رجسٹرڈ چنیوٹ نے دو کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا .فائینل میچ کے مہمان خصوصی جناب صدر سبزی منڈی چوہدری عابد رفیق صاحب ان کے ساتھ جنرل سیکرٹری سبزی منڈی چنیوٹ چوہدری سعید اعوان صاحب ان کے ساتھ جناب اقبال خان لشاری صاحب چیف ایگزیکٹو گلوبل میرج ہال چنیوٹ ان کے ساتھ فیصل شہزادہ چیف ایگزیکٹوچناب میرج ہال چنیوٹ انکے ساتھ جناب چوہدری عبدالمجیب خان ٹیپو تھے اخر میں مہمان خصوصی چوہدری عابد رفیق نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ،نیشنل ہاکی کلب چنیوٹ کے کپتان اخلاق احمد نے فرسٹ ٹرافی وصول کی . سکینڈ ٹرافی الحیدر ہاکی کلب کے کپتان ایم اکمل نے وصول کی . فائنل میچ کے مین آف دی میچ رانا ارسلان پاکستان آرمی قرار پائے جنہوں نے دو گول سکور کیے. مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ وسیم اکرم پاکستان آرمی کے نام رہا
بیسٹ گول کیپر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ وسیم نواز جونیئر گول کیپر نیشنل ہاکی کلب کے نام رہا . اس ٹورنامنٹ کو شائقین کی بڑی تعداد نے دیکھ اور پلئیرز کو خوب داد دی.آخر میں صدر نیشنل ہاکی کلب رجسٹرڈ چنیوٹ ملک اصغر علی گوگا صاحب سیکرٹری نیشنل ہاکی کلب رجسٹرڈ چنیوٹ چوہدری عبدالرزاق شاہد نے آنے والے تمام مہمانوں کا اور تمام مہمان ٹیموں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں