ڈار ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام راب لتھاورز میموریل ہاکی سیریز: افتتاحی روز دو میچوں کا فیصلہ،گول کیپر صباء اور محمد احمد مین آف دی میچ رہے

لاہور28دسمبر2023ء(پلئیرز ڈاٹ پی کے) ڈار ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام سیریز: افتتاحی روز دو میچوں کا فیصلہ،گول کیپر صباء اور محمد احمد مین آف دی میچ رہےاولمپیئن خورشید اعظم سولر سرجیز اور خواجہ محمد اسلم واریئرز نے اپنے میچز جیتے، اولمپین خورشید اعظم کے پوتے تیمور شیراز نے گیند کو ہٹ لگا کر راب لتھاور میموریل ہاکی سیریز کا افتتاح کیا
افتتاحی روز چودھری غلام رسول ٹائیٹنز کو خورشید اعظم سولر سرجیز نے جبکہ دوسرے میچ میں خواجہ اسلم واریئرز نے فضل منا تھنڈرز سٹرائیکرز کو مات دیدی. گول کیپر صباء گول کیپر اور محمد احمد مین آف دی میچ قرار دئیے گئے. خورشید اعظم کے پوتے تیمور شیراز نے گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا. ڈار ہاکی اکیڈمی کے زیر قومی ہاکی سٹیڈیم کی پچ نمبر 2 پر ہونے والی سیریز کے ہائی سکورنگ پہلے میچ میں خورشید اعظم سولر سرجیز نے دلچسپ مقابلے کے بعد چودھری غلام رسول ٹائیٹنز کیخلاف 4-5 سے کامیابی حاصل کی.
خورشید اعظم الیون کی گول کیپر صباء قابل دید پرفارمنس کی بنیاد پر مین آف دی میچ قرار پائی. گول کیپر صباء نے میچ میں مخالف ٹیم کی متعدد بار گول کرنے کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے خورشید اعظم سولر سرجیز کو کامیابی دلائی، گول کرنے والوں میں حمید، محمد علی، انس اصغر، علی چنیوٹ اور احمد نے جبکہ غلام رسول کی طرف سے محسن خان نے دو، عاصم حیدر اور عبداللہ اعوان نے گول کئے.
چودھری غلام رسول ٹائیٹنز کے کوچنگ کے فرائض رانا زبیر ریاض اور محمد اعجاز نے سر انجام دئیے. جبکہ خورشید اعظم سولر سرجیز کے کھلاڑیوں کی کوچز میں اولمپئین ریحان بٹ اور سیلم ناظم خان تھے. دوسرے میچ میں محمد احمد کی بدولت خواجہ محمد اسلم واریئرز نے افضل منا تھنڈرز سٹرائیکرز کیخلاف 0-2 سے کامیابی سمیٹی. محمد احمد اپنے عمدہ کھیل کی وجہ سے پورے میچ میں منفرد نظر آئے اور مین آف دی میچ بھی قرار پائے، انہوں نے اپنی ٹیم کیلئے دو گول بھی سکور کئے. خواجہ جنید، مسعود الحمان اور حبیب اللہ خواجہ محمد اسلم واریئرز کے کوچ جبکہ دانش کلیم اور کاشف شاہ افضل منا الیون کے کوچ تھے.
اس موقع پر آرگنائزر توقیر ڈار کے ہمراہ منظور سینئر، کرنل سعید خان، سابق منیجر قومی ہاکی ٹیم کرنل عمر، وحید مرزا، سلطان اشرف، یاسر خورشید، ڈاکٹر عرفان متعدد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے میچز دیکھے. سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جارہی سیریز میں آج بھی دو میچز کھیلے جائینگے پہلا میچ خواجہ محمد اسلم واریئرز اور خورشید اعظم سولر سرجیز کے درمیان جبکہ دوسرا میچ چوہدری غلام رسول ٹائیٹنز اور افضل منا تھنڈرز سٹرائیکرز کے درمیان کھیلا جائیگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں