راب لتھاورزمیموریل ہاکی سیریز: خورشید اعظم سولرز نے سیریز کے نام،گول کیپر صباء کی شاندار پرفارمنس،مہمان خصوصی کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی

لاہور30دسمبر2023ء(پلئیرز ڈاٹ پی کے) گول کیپر صباء کی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے راب لتھاور میموریل ہاکی سیریز خورشید اعظم سولرز نے نام رہی، فائنل میں خواجہ اسلم واریئرز کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر ٹائیٹل اپنے نام کیا. فائنل میچ میں خورشید اعظم سولرز کی گول کیپر صباء نے دوران کھیل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پینلٹی سٹروک، متعدد گول کرنے کے مواقع اور پینلٹی شوٹ پر بھی مخالف ٹیم کے گول کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا. صباء سیریز کی بہترین گول کیپر بھی قرار پائی.
گزشتہ روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں قومی ہاکی سٹیڈیم کی پچ نمبر 2 پر ڈار ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام راب لتھاور ہاکی سیریز کے فائنل میں نوجوان کھلاڑیوں کی طرف سے دلچسپ ہاکی دیکھنے کو ملی. خورشید اعظم سولرز الیون دو گول کے خسارے میں جانے کے باوجود عمدہ کم بیک کرتے ہوئے اعزاز بھی حاصل کیا. فائنل کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹس پر ہوا جہاں خورشید اعظم سولرز الیون کی گول کیپر صباء نے خواجہ محمد اسلم الیون کے دو گول روک کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی. فائنل میں خواجہ محمد اسلم کے سعد شفیق، محمد احمد جبکہ فاتح ٹیم خورشید اعظم الیون کے احمد نے گول سکور کئے. اس سے قبل پہلا میچ خواجہ محمد اسلم واریئرز اور خورشید اعظم سولر سرجیز کے درمیان جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کے میچ میں چوہدری غلام رسول ٹائیٹنز نے افضل منا تھنڈرز سٹرائیکرز کو شکست دیدی. عبداللہ اعوان، علی حسنین اور سدرہ حکیم نے ایک ایک اور محمد اسلم منا تھنڈرز کا واحد گول عثمان نے کیا. چودھری غلام رسول ٹائیٹنز کے کوچنگ کے فرائض رانا زبیر ریاض اور محمد اعجاز جبکہ خورشید اعظم سولر سرجیز کے کھلاڑیوں کی کوچ اولمپئین ریحان بٹ اور سیلم ناظم خان تھے. خواجہ جنید، مسعود الحمان اور حبیب اللہ خواجہ محمد اسلم واریئرز کے کوچ جبکہ دانش کلیم اور کاشف شاہ افضل منا الیون کی کوچنگ کر رہے تھے.
فائنل کے مہمان خصوصی کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی تھے انکے سات سیریز کے آرگنائزر توقیر ڈار، اولپمئین دانش کلیم، اسد، مرتضیٰ، سابق منیجر قومی ہاکی ٹیم کرنل عمر صابر، یو ایم ٹی کے عابد شیروانی، بابر عبداللہ، سلطان اشرف، یاسر خورشید، ڈاکٹر عرفان، راشد بٹ، محمد یعقوب سمیت متعدد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے فائنل دیکھا. سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی گئی سیریز میں تمام ٹیموں نے 4، 4 میچز کھیلے.

اپنا تبصرہ بھیجیں