راناظہیرمیموریل ہاکی سیریز 27تا31 دسمبر نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائیگی،آرگنائزنگ سیکرٹری عرفان ضیاء

لاہور:18دسمبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/بیورورپورٹ)ڈارہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام رانا ظہیر میموریل ہاکی سیریز 27تا31دسمبر نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلی جائیگی، ایونٹ میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی . ٹیموں کے کوچز میں اولمپیئن دانش کلیم، اولمپیئن ریحان بٹ، رانا زبیر ریاض اور محمد جنید خواجہ شامل ہیں، ٹیموں کو سابق انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو خراج پیش کرنے کے لئے انکے ناموں کے ساتھ منسوب کیا گیا ہے
سابق قومی ہاکی کوچ رانا ظہیر (مرحوم) کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈار ہاکی اکیڈمی لاہور نے رانا ظہیر میموریل ہاکی سیریز 27 دسمبر سے شیڈول کردی ہے.پانچ روزہ سیریز میں چار ٹیمیں ایکدوسرے کے مدمقابل ہونگیں. ٹیموں کو سابق انٹرنیشنل و اولمپیئن کھلاڑیوں کے ناموں سے منسوب کیا گیا ہے جن میں چوہدری غلام رسول ٹائٹنز،محمد افضل منا تھنڈر سٹرائکرز،خواجہ اسلم واریئرز اور خورشید اعظم سولرسرجز شامل ہیں.ٹیموں کے کوچز میں اولمپیئن دانش کلیم، اولمپیئن ریحان بٹ، رانا زبیر ریاض اور محمد جنید خواجہ شامل ہیں. ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری عرفان ضیاء ہونگے جبکہ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سید غلام مجتبی (باباگرونانگ ہاکی اکیڈمی ننکانہ صاحب) ہونگے. ایمپائر مینجر کے فرائض یاسر خورشید انٹرنیشنل سرانجام دینگے.

اپنا تبصرہ بھیجیں