ڈار اکیڈمی کے زیر اہتمام میموریل ہاکی سیریز 27 دسمبر سے شروع ہوگی ،چاروں ٹیموں کے کوچز کے ناموں کی قرعہ اندازی کیساتھ سیریز کے ڈراز کا اعلان بھی کر دیا گیا

لاہور23دسمبر2023ء(پلئیرز ڈاٹ پی کے) ڈار ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام راب لتھاور میموریل ہاکی سیریز 27 دسمبر سے شروع ہو کر 30 دسمبر تک جاری رہے گا. ٹورنامنٹ میں چار ٹیموں کے درمیان سنگل لیگ کی بنیاد پر میچز کھیلے جائینگے، چار ٹیموں میں لاہور کی اکیڈمیوں پر مشتمل کھلاڑیوں کو چاروں ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے. گزشتہ روز ٹورنامنٹ کے ڈراز کے اعلان کیساتھ ٹیموں کے کوچز کی قرعہ اندازی بھی کی گئی. چودھری غلام رسول ٹائیٹنز کے کوچنگ کے فرائض رانا زبیر ریاض اور محمد اعجاز سر انجام دے رہے ہیں. خواجہ جنید اپنے والد کے نام کی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور انکے اسسٹنٹ حبیب اللہ خواجہ اسلم واریئرز کے کھلاڑیوں کو جدید رموز سکھائیں گے. افضل منا تھنڈرز سٹرائیکرز کے کھلاڑیوں کی کوچنگ کا ذمہ دانش کلیم اور کاشف شاہ کے حصے میں آیا جبکہ خورشید اعظم سولر سرجیز کے کھلاڑیوں کی کوچنگ کا قرعہ اولمپئین ریحان بٹ اور سیلم ناظم کے نام نکلا. ٹورنامنٹ کا افتتاحی روز 27 دسمبر کو ڈیڑھ بجے پہلا میچ خواجہ اسلم واریئرز اور فضل منا تھنڈرز سٹرائیکرز کے درمیان جبکہ اسی روز چودھری غلام رسول ٹائیٹنز کا مقابلہ خورشید اعظم سولر سرجیز کے درمیان کھیلا جائیگا.

اپنا تبصرہ بھیجیں