حدف ہاکی کلب اسلام آباد اور اسلام آباد یونائٹیڈ ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی کی جانب سےعثمان صدیق شہید اسکول G8 میں وینٹر ہاکی کیمپ کے سلسلہ میں اسکول میں ہاکی اسٹیکس تقسیم

اسلام آباد:14دسمبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے /ضیاء بخاری) حدف ہاکی کلب اسلام آباد اور اسلام آباد یونائٹیڈ ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی کی جانب سے اسلام آباد میں عثمان صدیق شہید اسکول G8 میں وینٹر ہاکی کیمپ کے سلسلہ میں اسکول میں نیو ہاکی سٹیک تقسیم کی گئیں اور پاکستان کے قومی کھیل کے سلسلے میں حدف ہاکی کلب اور اسلام آباد یونائٹیڈ کلب اینڈ اکیڈمی کی گراس روٹ لیول پر ایک اچھی کاویش کی گئی اس موقع پر موجود ممبر کانگرس پاکستان ہاکی فیڈریشن نوید احمد صدر حدف ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی اسلام آباد سید سلیم رضا چئیرمین حدف کلب سید اشرف رضوی اسلام آباد یونائٹیڈ کلب کے صدر جناب سیدمصطفین کاظمی اسکول کے ایکٹنگ پرنسپل محمد اقبال صاحب اور ایکٹنگ وائس پرنسپل سید ایاز حسین سبزواری موجود تھے
اس موقع پر سیدمصطفین کاظمی نے کہا کہ اسلام آباد میں ہاکی کو گراس روٹ پر قومی کھیل ہاکی کو پروموٹ کرنے کے لیے اس طرح کے اور اقدام کرنے میں کی ضرورت ہے .اسکول کی مینجمنٹ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہائی کراتے ہوئے ایک اچھے کام میں ہاکی والوں کا ساتھ دیا جو گراس روٹ پر اچھا کام کر رہے ہیں اسے کاموں سے بہت جلد پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو گا .اکیڈمی میں جونیئر پلئر کے لیے U-12،U-14،U-16 کے پروگرام پر کام کیا جائے گا جس میں اسلام آباد ایسوسی ایشن کا بھر پور تعاون ساتھ ہے اور تمام پروگرام اسلام آباد ایسوسی ایشن کر زیرنگرانی چلایا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں