پہلی کڈز سپر ہاکی لیگ ڈارہاکی اکیڈمی نے اپنے نام کرلی،

لاہور:11دسمبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/بیورو رپورٹ) پہلی کڈز سپر ہاکی لیگ ڈار ہاکی اکیڈمی لاہور نے جیت لی. فائینل میں جنید ہاکی اکیڈمی کو ایک گول سسے شکست
ڈار ہاکی اکیڈمی کے زیراہتمام بابا گرونانک ہاکی اکیڈمی کے اشتراک سے کرائی جانے والی دو روزہ پہلی کڈز سپر ہاکی لیگ ڈار ہاکی اکیڈمی نے اپنے نام کرلی. لیگ ایونٹ میں تین ٹیموں نے حصہ لیا اور راؤنڈ رابن لیگ کے تحت ہر ٹیم کو دو ، دو میچز کھیلنے کا موقع ملا جس میں بہتر پوائینٹس کی بنیاد پر فائینل ڈار ہاکی اکیڈمی اور جنید ہاکی اکیڈمی کے مابین کھیلا گیا جوکہ ڈار ہاکی اکیڈمی نے ایک گول سے جیت لیا. فائینل میچ کے بعد تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں ہونہار کھلاڑیوں کو انعامات اور ٹرافیاں دی گئیں. فائینل میچ کے مہمانان خصوصی میں 1984 لاس اینجلس اولمپکس گولڈ میڈلسٹ و پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپیئن توقیر ڈار تھے انکے ہمراہ اولمپیئن منظور الحسن، 1994 عالمی ہاکی چیمپین اولمپیئن عثمان شیخ ، عرفان ضیاء سیکرٹری ڈار ہاکی اکیڈمی لاہوراور دیگر موجود تھے. اس موقع پر ڈائریکٹر ڈار ہاکی اکیڈمی لاہور و ایونٹ آرگنائزر اولمپیئن توقیر ڈار نے کھلاڑیوں اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گراس روٹ لیول پر اس ایج گروپ میں ایسے ایونٹ کرانے سے قومی کھیل کا شوق فروغ پائے گا اور نئے آنے والے کھلاڑیوں میں مقابلے کی فضا پروان چڑھے گی جس سے ہاکی کلچر کے فروغ میں مدد ملے گی. انہوں نے صفدر آباد ہاکی اکیڈمی مینجمنٹ سمیت بابا گرونانک ہاکی اکیڈمی کے کھلاڑیوں کو ایونٹ میں بھرپور شرکت اور معاونت پر شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئیند اقدام ہے کہ قومی کھیل میں مضافات لاہور میں ٹیلنٹ اپنی جگہ بنا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں