پوٹھوہارہاکی ٹورنامنٹ راولپنڈی: پنڈی بوائز کو پاکستان آرڈینینس فیکٹری ہاکی ٹیم کے ہاتھوں 1-3 گول سے شکست

راولپنڈی:2دسمبر23ء(پلیئرز ڈاٹ پی کے/ضیاءبخاری) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام پوٹھوہار ہاکی ٹورنامنٹ کے نویں میچ میں پاکستان آرڈینینس فیکٹری ہاکی ٹیم نے پنڈی بوائز ہاکی کلب کو ایک کے مقابلہ میں تین گول سے شکست دیدی.ایونٹ اولمپیئن شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ہے.
سیکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی محمد یٰسین کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آج کھیلے گئے میچ میں پاکستان آرڈینینس فیکٹری ہاکی ٹیم نے فتح اپنے نام کی.پی او ایف ہاکی ٹیم کی جانب سے عثمان مصطفی، عدیل اور عبداللہ نے گول سکور کئے جبکہ پنڈی بوائز کی جانب سے واحد گول عالیان خان نے سکور کیا.ایمپائرنگ کے فرائض شاہ زیب اور اعجاز حسین نے سرانجام دیئے

اپنا تبصرہ بھیجیں