لاہور:24دسمبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز آمد اور منصب سنبھالنے کے کے بعد ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداران اور کانگریس ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن شجاع اقبال راجہ نے صدر پی ایچ ایف سے ملاقات کی . اس ملاقات میں صدر پی ایچ ایف کو راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے نیک تمناؤں کے ساتھ گلدستہ پیش کیا گیا. راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد یٰسین نے صدر پی ایچ ایف سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ اے راولپنڈی آپکا ہراول دستہ ہے. ہاکی کی ترقی کے لئے ہم آپکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور ہمیں آپ پر قومی یقین اور بھرپور اعتماد ہے کہ آپ اس مشن میں کامیاب ہوں. اس موقع پر معروف سپورٹس آرگنائزر راجہ ممتاز عارف نے خصوصی دعا خیر کرائی . صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی نے ڈی ایچ اے راولپنڈی عہدیداران اور کانگریس ممبر پی ایچ ایف شجاع اقبال راجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ترقی میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشنز اپنا اپنا کردار ادا کریں اور مل کر قومی کھیل کی بحالی اور اسکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں.