ایک روزہ انڈر 16 ہاکی ٹورنامنٹ راولپنڈی ، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین مسوری بگٹی فائنل میچ کے مہمان خصوصی ہوں گے ، فائنل سہہ پہر 4 بجے کھیلا جائے گا

راولپنڈی: 31 دسمبر 23ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے/ ضیاء بخاری) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام ایک روزہ انڈر 16 ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 4 بجے اولمپیئن شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ آج کے مہمان خصوصی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میرطارق حسین مسوری بگٹی ہونگے۔
سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی محمد یٰسین کے مطابق ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام ایک روزہ انڈر 16 ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین مسوری بگٹی ہونگے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سہہ پہر 4 بجے اولمپیئن شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں