پوٹھوہارہاکی ٹورنامنٹ راولپنڈی: ذاکر ہاکی اکیڈمی نے مارگلہ ہاکی کلب کو شکست دیدی، شاہد اقبال راجہ مہمان خصوصی تھے

راولپنڈی:یکم دسمبر23ء(پلیئرز ڈاٹ پی کے/ضیاءبخاری) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام پوٹھوہار ہاکی ٹورنامنٹ کے ساتویں میچ میں ذاکر ہاکی اکیڈمی نے مارگلہ ہاکی کلب کو ایک سنسنی خیز میچ میں ایک کے مقابلہ میں دو گول سے شکست دیدی. ایونٹ اولمپیئن شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ہے.
سیکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی محمد یٰسین کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق آج کھیلے گئے میچ میں ذاکر ہاکی اکیڈمی نے فتح اپنے نام کی. ذاکر ہاکی اکیڈمی کی جانب سے یاسر نے دو گول جبکہ مارگلہ کلب کی جانب سے محمد اقبال نے گول سکور کیا. ایمپائرنگ کے فرائض اسد عباس اور شاہ زیب نے سرانجام دیئے.
میچ کے مہمان خصوصی معروف سپورٹس آرگنائزر و ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سربراہ شاہد اقبال راجہ تھے. معزز مہمان خصوصی کی سٹیڈیم آمد پر انکا شایان شان استقبال کیا گیا اور انکو کھلاڑیوں سے متعارف کرایا گیا. اس موقع پر شاہد اقبال راجہ نے ایونٹ آرگنائزرز ڈی ایچ اے راولپنڈی اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی خدمات کو سراہا اور شاندار ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں