جے ڈبلیو ایس پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ میزبان ٹیم غضنفر علی شہید ہاکی کلب نے ڈی ایچ اے حافظ آباد کے خلاف پینلٹی سٹروکس کی بنیاد پر جیت لیا

گوجرانوالہ:26نومبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/نمائیندہ خصوصی)جے ڈبلیو ایس پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ تتلےعالی گوجرانوالہ آج ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی سٹروکس کی بنیاد پر 4 گول کے مقابلہ میں 5 گول سے میزبان غضنفر علی شہید ہاکی کلب رجسٹرڈ تتلے عالی گوجرانوالہ نے ڈی ایچ اے حافظ آباد کے خلاف جیت لیا فیلڈ میں میچ 2-2 گول سے برابر رہا۔تفصیل کے مطابق آج جے ڈبلیو ایس پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ دفاعی چیمپئن ڈی ایچ اے حافظ آباد اور میزبان غضنفر علی شہید ہاکی کلب رجسٹرڈ تتلے عالی گوجرانوالہ کے درمیان کھیلا گیا جو غضنفر علی شہید ہاکی کلب رجسٹرڈ تتلے عالی گوجرانوالہ کے نام رہا اس میچ میں غضنفر علی شہید ہاکی کلب کے گول کیپر حافظ خبیب لیاقت انٹرنیشنل پاکستان ایجوکیشن بورڈ مین آف دی میچ قرار پائے جنکو انتظامیہ کی جانب سے کیش پرائز اور نوبل ایمز سکول کے ڈاریکٹر فرمان علی بھٹی کی جانب سے کیش پرائز دیا گیا اس میچ میں امپائرنگ کے فرائض مبارک علی گجر انٹرنیشنل اور ملک محمد عرفان آف سیالکوٹ نے سرانجام دیے جبکہ فیلڈ جیوری میں بطور جج طارق وسیر اور بطور ٹیکنیکل آفیسر حاجی عابد بھٹی نے فرائض سرانجام دیے جبکہ تھرڈ امپائر محمد مصطفی پاک آرمی تھے .

اپنا تبصرہ بھیجیں