ڈی ایچ اے راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام پوٹھوہار ہاکی ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوگیا

راولپنڈی: 24 نومبر 23ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام پوٹھوہار ہاکی ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوگیا۔ آج کھیلے گئے پہلے میچ میں مارگلہ ہاکی کلب نے کری ہاکی کلب کو شکست سے دوچار کردیا۔مہمان خصوصی ترجمان ڈسٹرکٹ راولپنڈی صاعقہ رانی نےایونٹ کا افتتاح کیا۔سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی محمد یٰسین کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام پوٹھوہار ہاکی ٹورنامنٹ کا آج آغاز ہوگیا۔ آج کھیلے گئے افتتاحی میچ میں مارگلہ ہاکی کلب نے کری ہاکی کلب کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔ اس میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض شاہزیب اور طارق حسین نے ادا کئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز کی زمہ داریاں محمد اشرف اور زین العابدین نے ادا کیں۔
افتتاحی میچ کی مہمان خصوصی ترجمان ڈسٹرکٹ راولپنڈی صاعقہ رانی کا اسٹیڈیم آمد پر شاندار استقبال کیا گیا اور میچ سے قبل کھلاڑیوں سے ان کا تعارف کروایا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں