پاکستان میں ہاکی کی موجودہ صورتحال میں میر طارق حسین بگٹی کا بطور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بننا ایک خوش آئند اقدام ہے،ڈی ایچ اے حیدرآباد

حیدرآباد:23دسمبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے /سپورٹس رپورٹر) سیکریٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن حیدرآباد رضوان تنویر، سینیئر نائب صدر افتخار الدین ، نوید الدین ، نائب صدر شیخ طارق حفیظ ، عاطف ضمیر، جوائنٹ سیکریٹری سعیداللہ کے۔کے کوارڈینیٹر رضوان مغل، خزانچی اختر علی ، کوچ اویس الدین نے نگراں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کی جانب سے میر طارق حسین بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر نامزد ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن حیدرآباد کے تمام عہدیدار اور کھلاڑی ہاکی کی بہتری کے لیے، پاکستان میں میرٹ پر ہاکی کی بحالی اور دنیائے ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام دلانے کے لئے آپکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ پاکستان میں ہاکی کی موجودہ صورتحال میں میر طارق حسین بگٹی کا بطور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بننا ایک خوش آئند اقدام ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں