گوجرانوالہ:22دسمبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/نمائیندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے. ڈی ایچ اے گوجرانوالہ کے صدر محمد ادریس، سیکرٹری محمد سعید اور کانگریس ممبر پی ایچ ایف علی عباس نے اپنے مشترکہ بیانیہ میں کہا ہے کہ قومی کھیل کی ترقی کے لئے صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی قیادت میں انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں. وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کے موزوں انتخاب کا خیر مقدم کرتے ہیں.