ونٹر ہاکی کوچنگ کیمپ کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کیمپ 15 دسمبر سے آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ بورڈ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا ۔ رضوان تنویر سیکریٹری

حیدرآباد:13دسمبر23ء)پلیئرزڈاٹ پی کے/سپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن حیدرآباد اور رضوان تنویر ہاکی اکیڈمی کے اشتراک سے بورڈ اسٹیڈیم کے آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ میں مورخہ 15 دسمبر سے اسکول بوائز اور گرلز ونٹر ہاکی کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن افتخار الدین نے کیمپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد گراس روٹ لیول پر ہاکی کو فروغ دینا مقصود هے تاکہ اسکولوں کی سطح پر ہاکی بحال ہوسکے۔ سیکریٹری رضوان تنویر کے اعلامیہ کے مطابق تمام گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کے طلبہ و طالبات اس میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں واضح رہے کہ کیمپ میں رجسٹریشن کے لیے بورڈ اسٹیڈیم لطیف اباد نمبر 6 کے ہاکی گراونڈ پر شام 30-3 سے 5 بجے تک کیمپ انچارج رضوان مغل اور حماد رضوان سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ کیمپ میں محدود کھلاڑیوں کی گنجائش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں