ملتان:12دسمبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے /سپورٹس رپورٹر) سیون سائیڈ ون ڈے ہاکی ٹورنامنٹ ملتان ہاکی اکیڈمی نے جیت لیا، فائینل میں وہاڑی کلب کو فائینل میں پینلٹی شوٹ آؤٹ مقابلہ میں 1-2 گول سے شکست، برگیڈیئر مسرور،کرنل قاسم گوندل اور امیراللہ شیخ ایونٹ کے مہمانان خصوصی تھے
تفصیلات کے مطابق ایوب سٹیڈیم ملتان میں منعقد ہونے والے سیون سائیڈ ون ڈے ہاکی ٹورنامنٹ کے چیمپین بننے کا اعزاز ملتان ہاکی اکیڈمی نے اپنے نام کرلیا.ایونٹ میں ٹوٹل نو ٹیموں نے حصہ لیا جن میں ملتان ہاکٹس، ملتان ہاکی اکیڈمی، ینگ ہیرو ہاکی کلب یونائیٹڈ ہاکی کلب، وہاڑی، چیچہ وطنی، کوہی والا، خانیوال، میاں چنوں کی ٹیمیں شامل تھیں. ٹورنامنٹ کا فائنل ملتان ہاکی اکیڈمی اور وہاڑی کلب کے مابین کھیلا گیا.مقررہ وقت تک کھیل ایک، ایک گول سے برابر رہا جس کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جو کہ ملتان ہاکی اکیڈمی نے دو ایک سے جیت لیا.ایمپائرز کے فرائض سرانجام آصف محمود، غضنفر ، غلام حسین، علی نقوی اور آفیشل پنیل میں چودھری عمیر ، علی رضا، اور مجاہد مرزا ناصر تھے، ٹورنمنٹ ڈائریکٹر سفیر حسین اور سیکرٹری خرم علی نقوی تھے
ایونٹ کےمہمانان خصوصی برگیڈیئر مسرور اور کرنل قاسم گوندل اور امیر اللہ شیخ ان کے ہمراہ چودھری اشفاق تھے جنہوں نے تقریب تقسیم انعامات میں کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں.