پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ساوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلہ میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو آگاہ کردیا،سیکرٹری جنرل حیدر حسین کی بریفنگ

لاہور:10مارچ24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ساوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلہ میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو آگاہ کردیا۔ ایونٹ میں مرد و خواتین کی سات، سات ٹیمیں شرکت کرینگی، ایونٹ کے لئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاھور کو پروپوز کیا گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر پی او اے سید محمد عابد قادری گیلانی کی زیرصدارت اجلاس میں ساوتھ ایشین گیمز میں ہاکی ایونٹ کی میزبانی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود سمیت پی او اے سے ملحقہ قومی سپورٹس فیڈریشنز کے سیکرٹری و صدور بھی موجود تھے۔ جن میں سیکرٹری جنرل پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن خالد بشیر، صدر ہاکستان ہینڈ بال فیڈریشن حاجی محمد شفیق، چیئرمین پاکستان رگبی فیڈریشن فیضی خواجہ، ڈائریکٹر پاکستان والی بال فیڈریشن نصیر احمد، چیئرمین پاکستان کراٹے فیڈریشن محمد جہانگیر بھی شامل تھے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن سید حیدر حسین نے دوران بریفنگ ہاکی ایونٹ کی میزبانی کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے انتظامات کا تخمینہ ، انٹرنیشنل ٹیکنیکل آفیشلز، انٹرنیشنل کھلاڑیوں ، انٹرنیشنل ڈیلیگیٹس کی میزبانی کے حوالہ سے انتطامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمود سمیت شرکاء نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے تجاویز کو سراہا۔ سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے کھیلوں کی ترقی اور انٹرنیشنل ایونٹ کو پاکستان کی میزبانی میں منعقد کرانے کے سلسلہ میں کاوشوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں