سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 14 اپریل سے کراچی میں لگے گا ، پی ایچ ایف مراسلہ جاری

سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کی تیاری کے لئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 14 اپریل سے کراچی میں لگے گا ، پی ایچ ایف مراسلہ جاری

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے صوبوں اور تمام اداروں کو آگاہ کردیا

تمام کھلاڑیوں کو 14 اپریل کو عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں کیمپ کمانڈنٹ اولمپیئن شہناز شیخ اور اولمپیئن ایاز محمود کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، حیدر حسین سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف

کراچی:07اپریل24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) ملائیشیا کے شہر آپو میں رواں سال 4 سے گیارہ مئی تک شیڈول اذلان شاہ ہاکی کپ کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر سیدہ شہلا رضا کی منظوری کے بعد چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن کلیم اللہ نے تربیتی کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا, سلیکشن کمیٹی کے ممبران میں اولمپئنز ناصر علی،رانا شفیق، لئیق لاشاری اور رحیم خان شامل ہیں،
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین کے مطابق تمام صوبائی ایسوسی ایشن اور محکموں کو کھلاڑیوں کو بھیجنے اور 14 اپریل کو عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں کیمپ کمانڈنٹ و منیجر اولمپیئن شہناز شیخ اور ہیڈ کوچ اولمپیئن ایاز محمود کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، کھلاڑیوں کو ضروری سفری دستاویزات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، کیمپ کے لئے اعلان کردہ آفیشل میں اولمپیئنز وسیم فیروز، ریحان بٹ، محمد ثقلین, دلاور حسین کوچنگ پینل میں شامل ہیں، اولمپیئنز عمران بٹ اور انٹرنیشنل عبدالغفور گول کیپر کوچ جبکہ سلطان اشرف ویڈیو انالسٹ ہونگے دیگر آفیشلز میں نجیب خٹک این ڈی، حسن عدنان حیدر فیزیو ٹرینر، ڈاکٹر میثاق رضوی جبکہ امجد پرویز ستی، جہانگیر لانگو، ڈاکٹر ایس اے ماجد اور انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی نعیم احمد کیمپ کوآرڈینیٹرز کے فرائض انجام دیں گے.
کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑیوں میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق خان (ایم پی سی ایل), اکمل حسین (واپڈا), شہریار (اے جے کے), عبداللہ شیخ (سندھ) منیب الرحمن (پنجاب), عبدلرافع (سندھ), بلال خان (بلوچستان) فیضان جنجوعہ (کسٹم)، ڈیفنڈرز محمد عبداللہ (ایم پی سی ایل)، راؤ عقیل احمد (واپڈا), عماد شکیل بٹ ( نیشنل بینک), سفیان خان (نیوی), ارباز (ایم پی سی ایل), سعاد شفیق (پنجاب), عثمان بشیر (پی اے ایف), بابر سعادت (سندھ)،تعظیم الحسن (ایم پی سی ایل) مڈفلڈرز احتشام اسلم (واپڈا), ایم عمر بھٹہ (واپڈا), حمزہ فیاض (کسٹم), ندیم خان (کے پی کے), جنید منظور (این بی پی), امجد علی (پنجاب), دانش (پنجاب)٫ اکبر علی (پنجاب), رضوان یونس (آرمی), عامر سہیل (پنجاب), عبدالمنان (کسٹم)، مرتضی یعقوب (واپڈا), ابوبکر محمود (این بی پی), سمیع (کسٹم)، محمد عمران (پی سی ایف), عمر مصطفی (ایم پی سی ایل), اسداللہ (بلوچستان)، سلمان رزاق (واپڈا), علی عمران جعفری (گجرانوالہ), فارورڈ ارشد لیاقت (ایم پی سی ایل), عبدالحنان شاہد (واپڈا), جبران حمزہ (کے پی کے)، زکریہ حیات (نیوی), عبدالقیوم (کسٹم), عبیداللہ بھٹو (سندھ)، رانا عبدالوحید (واپڈا), غضنفر علی (کسٹم), رومان (واپڈا), افراز (ایم پی سی ایل), عبدالرحمن (پی اے ایف)، بلال اکرم (فیصل آباد), علی عزیز (واپڈا) اویس ارشد (واپڈا), مہران (آرمی), محمد سفیان (پنجاب), سکندر عباس پ(اسلام آباد), سعد ظہیر (سندھ), عدیل لطیف (کسٹم), عبدالرحمن (واپڈا), بشارت علی (نیوی), شاہزیب خان (کسٹم), تیمور جاوید (پنجاب), عبدالواجد (بلوچستان), محمد عماد (کسٹم) محمد ارسلان (پنجاب), رانا سہیل ریاض(واپڈا)،احمد ندیم (پنجاب), معین شکیل (واپڈا), حمادالدین انجم (واپڈا), وسیم اکرم (آرمی), بلال اسلم (کسٹم), عبدالوہاب (نیوی)، حافظ افراہیم (پنجاب), طحہٰ شیروانی (پنجاب), جنید خالد (پی اے ایف) اور خضر اختر (واپڈا) شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں