پشاور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کی توہین پر رانا مجاہد، طارق میسوری سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے

پشاور:27اپریل24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/ضیاءبخاری) پشاور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کی توہین پر رانا مجاہد، طارق میسوری سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردیئے.طارق میسوری کو بطور صدر پی ایچ ایف آئینی اور قانونی استحقاق حاصل نہیں، معزز عدالت نے 21 مارچ کے اجلاس کو نوٹیفائی کرنے اور اس پر عملدرآمد سے روکا ہوا ہے،طارق میسوری نے خود کو صدر ظاہر کرتے ہوئے مجھےغیرقانونی شوکازنوٹس بھجوایا، درخواست گزار اولمپیئن نعیم اختر
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کانگریس ممبراولمپیئن نعیم اختر کی درخواست پر توہین عدالت کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر رانا مجاہد ، طارق میسوری، شعیب کھوسو ڈی جی پی ایس بی، ندیم ارشاد کیانی سیکرٹری آئی پی سی اور سیکرٹری پی او اے خالد محمود کو نوٹس جاری کردیئے. درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ نعمان ستار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رانا مجاہد اور طارق میسوری نے میرے موکل سمیت دیگر کانگریس ممبران کو غیرقانونی شوکاز نوٹس دیئے ہیں جبکہ معزز عدالت نے تمام اداروں رانا مجاہد کی جانب سے بلوائے گئے 21 مارچ کے اجلاس کو نوٹیفائی کرنے اور اس پر عملدرآمد سے روکا ہوا ہے.
پی ایچ ایف کانگریس ممبر اولمپیئن نعیم اختر کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ طارق میسوری اور رانا مجاہد توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں.طارق میسوری نے خود کو صدر پی ایچ ایف ظاہر کرتے ہوئے غیرقانونی شوکازنوٹس بھجوایا جس کا انکو کوئی قانونی اور آئین حق حاصل نہیں.معززعدالت نے طارق میسوری کے انتخاب کے اجلاس پر تاحکم ثانی عملدرآمد اورنوٹیفائی کرنے سے روکا ہوا ہے جسکہ آئیندہ تاریخ 30 مئی ہے.ایڈووکیٹ تعمان ستار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے تناظر میں طارق میسوری کے انتخاب کے لئے 21 مارچ کے اجلاس کی کارروائی تاحال قانونی حیثیت نہیں رکھتی.
عدالت عالیہ نے رانا مجاہد،طارق میسوری توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری کردیئے ہیں. اس کے علاوہ عدالت عالیہ نے شعیب کھوسو ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ، ندیم ارشاد کیانی سیکرٹری آئی پی سی کو بھی توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری کردیئے ہیں . عدالت عالیہ نے خالد محمود سیکرٹری پی او اے سمیت سب فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات یوم کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ توہین عدالت کیس کی سماعت 14 مئی کو ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں