میر طارق حسین بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف نامزدگی خوش آئیندہے، انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت سے پاکستان کی رینکنگ بہتر ہوگی، اولمپیئن خالد محمود سے پی ایچ ایف وفد کی ملاقات

لاہور:07فروری24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/ضیاءبرکی) پاکستان ہاکی کو معاشی مسائل سے نکلنے کے لئے کارپوریٹ سیکٹر کی جانب رجوع کرنا ہوگا، وزیراعظم پاکستان کی جانب سے میر طارق حسین بگٹی کی بطور صدر پی ایچ ایف نامزدگی اچھا اقدام ہے، انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کو یقینی بنانے سے ہی پاکستان کی انٹرنیشنل رینکنگ بہتر ہوسکتی ہے، سابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ خالد محمود

ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپیئن خالد بشیر، کوچ و کپتان پاکستان ہاکی ٹیم اولمپیئن ریحان بٹ نے سابق ہاکی اولمپیئن گولڈمیڈ لسٹ خالد محمود سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کی جانب سے نیک خواہشات پیش کیں. اولمپیئن خالد محمود نے پی ایچ ایف وفد کا شکریہ ادار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی نامزدگی کو خوش آئیند قرار دیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی کو معاشی مسائل سے نکلنے کے لئے کارپوریٹ سیکٹر کی جانب رجوع کرنا ہوگا. اس مقصدکے لئے کارپوریٹ مارکیٹنگ پروفیشنلز کی خدمات حاصل کرنا ہوگی.

سابق کپتان و کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپیئن ریحان بٹ اور اولمپیئن خالد بشیر نے اولمپیئن خالد محمود سے کھلاڑیوں کی تربیت اور قومی کھیل سے وابسطہ انکی یادوں کو تازہ کیا اور پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز میں آنے کی دعوت دی جو کہ انہوں نے قبول کی. اولمپین خالد محمود نے کہا کہ قومی امید ہے کہ پی ایچ ایف کے انتظامی امور بطریق احسن سرانجام دیئےجائینگے اور کھلاڑیوں کے معاشی مسائل اور انکے تدارک کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جائیگی. انہوں نے کارپوریٹ سیکٹر کو قومی کھیل کے لئے مائل کرنے اور پاکستان ہاکی کو کمرشلائز کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا. کھلاڑیوں کی فٹنس اور انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کی شرکت کے ذریعہ پاکستان کی انٹرنیشنل رینکنگ کو بہتر بنانے کے معاملات بھی زیربحث لائے گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں