صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کےویژن کے تحت قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے لئے بھرپور کاوش کرینگے، اولمپیئن خالد بشیر ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ ایف

لاہور:06فروری24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دروازے تمام کھلاڑیوں کے لئے کھلے ہیں ، پاکستان ہاکی میں گراس روٹ لیول پر کام کرنے والے افراد پی ایچ ایف انفراسٹرکچر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کےویژن کے تحت قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے لئے بھرپور کاوش کرینگے،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن پی ایچ ایف اولمپیئن خالد بشیر سے گراس روٹ لیول پر کام کرنے والے افراد سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن پی ایچ ایف اولمپیئن خالد بشیر سے پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور میں ہاکی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد نے ملاقات کی. ملاقات کرنے والوں میں کوچ و کپتان پاکستان ہاکی ٹیم اولمپیئن محمد ثقلین،سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی خاور جاوید، سیکرٹری ڈار ہاکی اکیڈمی لاہور عرفان ضیاء، قومی ہاکی ایمپائرز محمود علی، غلام محی الدین، حافظ محمد ارشد زاہد کانگریس ممبر پی ایچ ایف شامل تھے. دوران ملاقات شرکاء نے پی ایچ ایف کی جانب سے سکروٹنی کےلئے ڈیجیٹل طریقہ کار کو سراہا اور کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کے عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا.

ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن پی ایچ ایف اولمپیئن خالد بشیر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دروازے تمام کھلاڑیوں کے لئے کھلے ہیں ، پاکستان ہاکی میں گراس روٹ لیول پر کام کرنے والے افراد پی ایچ ایف انفراسٹرکچر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں. انہوں نے کہا کہ صدر پی ایچ ایف میر طارق حسین بگٹی کےویژن کے تحت قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے لئے بھرپور کاوش کرینگے.

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن پی ایچ ایف قدیر بشیر انٹرنیشنل، ایڈووکیٹ جاوید بشیر احمد خاں، ایگزیکٹو سیکرٹری پی ایچ ایف علی عباس بھی موجود تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں