ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان نے جمیکا کو 2 کے مقابلہ میں 15 گول سے شکست دے دی، حنان شاہد کی دوہری ہیٹ ٹرک

اسلام آباد:28جنوری24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/ضیاءبخاری) ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے جمیکا کو 2 کے مقابلہ میں 15 گول سے شکست دے دی۔ حنان شاہد نے دوہری ہیٹ ٹرک سمیت سات گول سکور کئے۔ کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے بھی ہیٹ ٹرک سمیت پانچ گول سکور کئے۔

تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر مسقط میں جاری ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ عالمی ہاکی کپ میں پاکستان نے جمیکا کو 2-15 گول سے شکست دیدی۔کواٹر فائینلز کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد پاکستان نے 9ویں تا 16ویں پوزیشن کے تعین کے لئے جاری میچز میں آج جمیکا کو ایک بڑے مارجن سے شکست دیدی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالحنان شاہد نے دوہری ہیٹ ٹرک سمیت سات گول سکور کئے جبکہ رانا وحید نے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ گول سکور کئے۔ ارشد لیاقت، غضنفر علی اور زکریا حیات نے ایک ایک گول سکور کیا۔پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ اولمپیئن شکیل عباسی اور مینجر اولمپیئن دلاور حسین شامل ہیں جبکہ فزیو تھراپسٹ وقاص محمود اور ویڈیو آپریٹر جنید اختر بھی ٹیم کے ہمراہ موجود ہے۔

پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم ایونٹ میں 9ویں تا 12ویں پوزیشن کے تعین کے لئے کل 30 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق 16:00بجے شام امریکہ بمقابلہ آسٹریلیا میچ کی فاتح ٹیم کے مدمقابل میچ کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں