سپورٹس بورڈ پنجاب نے صوبائی ٹیموں میں باصلاحیت کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے صوبائی سلیکشن کمیٹی برائے رائزنگ پنجاب گیمز قائم کردی

لاہور:17جنوری24ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/ضیاءبرکی) سپورٹس بورڈ پنجاب نے صوبائی ٹیموں میں باصلاحیت کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے صوبائی سلیکشن کمیٹی برائے رائزنگ پنجاب گیمز قائم کردی
سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 18 تا 22 جنوری کھیلی جانے والی رائزنگ پنجاب گیمز میں صوبہ بھر سے ریجنل ٹیمیں شرکت کررہی ہیں. باصلاحیت کھلاڑیوں کے صوبائی سطح پر انتخاب کے عمل کے لئے قائم کی گئی سلیکشن کمیٹی میں عامر حمید، محمد اسلم شاہ، اشرف جاوید، نواز ڈوگر، قدیر بشیر اور محمد وسیم سرور شامل ہیں. صوبائی سلیکشن کمیٹی دوران گیمز کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ انکی صلاحیتوں کی جانچ اور انتخاب کے لئے سفارشات مرتب کرے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں