لاہور نے پولیس انٹر رینج ہاکی چیمپین شپ جیت لی،عاطف ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار، آئی جی ڈاکٹر عثمان انورنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

لاہور23دسمبر2023ء(پلئیرز ڈاٹ پی کے) پولیس انٹر رینج ہاکی ٹورنامنٹ لاہور نے جیت لیا، مسعود الرحمان کا عمدہ کھیل کی بدولت ساہیوال کو تین گول سے شکست دیدی. مہمان خصوصی آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور سمیت ڈی آئی جی اطہر، ڈی آئی جی علی نقوی و دیگر پولیس عہدیدار اطہر اسماعیل چیف سپورٹس آفیسر، ایس ایس پی لاہور علی رضا، احسن یونس پیٹرن لاہور پولیس، ڈی آئی جی علی ناصر رضوی، ایس پی ہیڈکواٹر حسن جاوید بھٹی، ڈی ایس پی بابر انصاری، عمارہ اطہر چیف ٹریفک آفیسر، شہر بانو اے ایس پی گلبرگ، پی ایس او ٹو آئی جی حمزہ امان اللہ، رانا عدیل سمیت اولمپینز لیجنڈ اختر رسول، لیجنڈ شہباز سینئر، لیجنڈ توقیر ڈار، قاسم خان، ریحان بٹ، محمد ثقلین، تاثیر ڈار، ایوب، قدیر بشیر اور راشد بٹ، رانا زبیر فائنل میچ سے محظوظ ہوئے. قومی ہاکی سٹیڈیم کی پچ 2 پر ہونے والے فائنل مقابلے میں لاہور نے پہلے ہاف سے ساہیوال پر دباؤ ڈالے رکھا. ساہیوال کے کپتان محمد نعیم اور محمد بلال اور گول کیپر اسد نے عمدہ کھیل پیش کیا. لاہور کے ارشاد صادق نے پہلے کوارٹر اپنی ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے کوارٹر میں عمراں اظہر نے پینلٹی کارنر پر گول کرکے برتری دوگنی کردی. تیسرے ہاف میں ساہیوال نے متعدد مواقع پر گول کرنے کے مواقع ضائع کئے. لاہور کے عاطف نے ایک اور گول کرکے مقابلہ 0-3 کردیا جوکہ آخر تک برقرار رہا. لاہور کے عاطف کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا. فائنل میچ کے آفشیلز ایم یعقوب، حافظ عاطف، دلاور بھٹی، ضیاءالدین اور یاسر خورشید تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں