پولیس انٹر رینج ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل آج 23 دسمبر کو ہوگا،فائینل کے مہمان خصوصی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ہونگے انکے ہمراہ احسن یونس پیٹرن پولیس ہاکی ٹیم ، بلال صدیق کامیانہ سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی علی ناصر رضوی، چیف سپورٹس آفیسر اطہر اسماعیل، ڈی ایس پی تاثیر ڈار انٹرنیشنل، ڈی ایس پی قدیر بشیر انٹرنیشنل بھی موجود ہونگے.ساہیوال مخالف ٹیم کو ہرا کر فائنل میں لاہور کیخلاف مدمقابل ہو گی
لاہور23دسمبر2023ء(پلئیرز ڈاٹ پی کے) ساہیوال رینج نے بھی پولیس انٹر رینج ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا. ساہیوال اور لاہور کی ٹیمیںآج بروز ہفتہ 23 دسمبر کو فائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کرنے کوشش کرینگی جسکے مہمان خصوصی آئی جی پنجاب ہونگے. نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی پچ نمبر دو پر ہونے والے سیمی فائنل میں ساہیوال نے سرگودھا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-2 سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا. ساہیوال کے بلال اور عدنان نے گول سکور کرکے کو سرگودھا ٹیم کو آؤٹ کلاس کیا. پہلا فیلڈ گول ساہیوال کے ممحمد بلال نے کھیل کے25 ویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول پینلٹی کارنر پر محمد عدنان نے گیند کو گول کے اندر پھینکا.
ساہیوال کے گول کیپر محمدرضوان کیساتھ کپتان محمد نعیم نے متعدد گول کرنے کے مواقع اپنی ٹیم کیلئے بچائے اور جیت میں اہم کردار ادا کیا. سرگودھا کے کپتان محمد ندیم اور گول کیپر عبدالرحمن نے عمدہ کھیل پیش کر کے شائقین سے داد وصول کی. میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف لیجنڈ سابق اولمپین منظور الحسن اور کرنل (ر) سعید خان سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف بھی کروایا گیا انکے ہمراہ ڈی ایس پی تاثیر احمد ڈار کیساتھ مسعود الرحمان، بابر احمد، ارشاد احمد، ندیم احمد اور لیاقت علی بھی موجود تھے. سیمی فائنل میچ کے آفشیلز ایم یعقوب، حافظ عاطف، دلاور بھٹی، ضیاءالدین اور یاسر خورشید تھے. آج بروز ہفتہ لاہور اور ساہیوال کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا.