ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی زیرصدارت سپورٹس کلبزکی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے پنجاب کی 6ایسوسی ایشنز کے ساتھ اہم اجلاس

لاہور:19دسمبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/بیورورپورٹ) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی صدارت میں سپورٹس کلبزکی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے پنجاب کی 6ایسوسی ایشنز کے ساتھ اہم اجلاس سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں منعقدہوا ہے،اجلاس میں پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ،ریسلنگ ایسوسی ایشن سے ارشد ستار، بیڈمنٹن سے طیب سہیل،فٹ بال ایسوسی ایشن سے ریفری خرم، مرزا ندیم، ہاکی سے حبیب الرحمن، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختراورڈپٹی ڈائریکٹر ظہور احمد بھی شریک تھے، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس کلبز سے نچلی سطح سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، سپورٹس بورڈ پنجاب نے اپنی تاریخ میں پہلی بارو سیع پیمانے پر رجسٹریشن کا عمل کیا ہے اب تک 5000سپورٹس کلبز رجسٹریشن کیلئے درخواستیں موصول ہوچکی ہیں سپورٹس کلبز سپورٹس کی ترقی کیلئے اہم ہیں، جدید دنیا میں سپورٹس کا نیا ٹیلنٹ گراس روٹ لیول سے کلبز کے ذریعے ہی سامنے آتا ہے اس موقع پر سپورٹس ایسوسی ایشنز کے سینئر عہدیداران نے بھی کلبز رجسٹریشن کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے اقدام کی تعریف کی ہے، سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حید رخواجہ نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے سپورٹس کلبز رجسٹریشن کاعمل قابل تحسین ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اس پر بہت محنت کی ہے، ریسلنگ ایسوسی ایشن کے ارشد ستار نے کہا ہے کہ سپورٹس کی ترقی کیلئے کلبز رجسٹریشن اہم ہے سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کررہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں