گلفام کھوکھر کو اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کا جوائنٹ سیکریٹری تعینات کردیا گیا، سیکریٹری جنرل اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن ڈاکٹر احسن تنویر کی جانب سے مبارکباد ۔

اسلام آباد: 18 دسمبر 23ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے/ سپورٹس رپورٹر ) اسلام آباد ہاکی کے حلقوں میں جانا پہچانا نام اور عرصہ دراز سے اسلام آباد میں گراس روٹ لیول پر قومی کھیل ہاکی کی خدمت میں مصروف گلفام کھوکھر کو اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کا جوائنٹ سیکریٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔
سیکریٹری اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے دستخط سے جاری لیٹر کے مطابق کری ہاکی اکیڈمی سے تعلق رکھنے والے گلفام کھوکھر کو اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کا جوائنٹ سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے۔ سیکریٹری جنرل اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن ڈاکٹر احسن تنویر نے اس موقع پر گلفام کھوکھر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ وہ قومی کھیل ہاکی کی ترقی و ترویج میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور انہیں ان کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں