ڈی ایچ اے راولپنڈی کے زیر اہتمام ایک روزہ انڈر 16 ہاکی ٹورنامنٹ 31 دسمبر بروز اتوار کھیلا جائے گا ، ٹورنامنٹ میں آٹھ جونیئر ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

راولپنڈی: 29 دسمبر 23ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام ایک روزہ انڈر 16 ہاکی ٹورنامنٹ 31 دسمبر 23ء بروز اتوار اولمپیئن شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔
سیکرٹری جنرل ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی محمد یٰسین کے مطابق ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی ک اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام سال کا آخری ایونٹ ایک روزہ انڈر 16 ہاکی ٹورنامنٹ 31 دسمبر بروز اتوار اولمپیئن شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ذاکر ہاکی اکیڈمی (ریڈ) ،ذاکر ہاکی اکیڈمی ( وائٹ) ، اے آر ایل ہاکی اکیڈمی، ایف جی ہاکی کلب، فیصل ہاکی اکیڈمی ، جی خان ہاکی اکیڈمی، پنجاب یوتھ ہاکی کلب اور پی او ایف ہاکی اکیڈمی کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔
انڈر 16 ہاکی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ صبح 10 بجے کھیلا جائے گا جبکہ فائنل میں سہہ پہر 4 بجے کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں