جونیئر عالمی ہاکی کپ: پاکستان اور ہالینڈ کے مابین میچ ایک سخت مقابلہ کے بعد 3-3 گول سے ڈراء،سفیان،ارشداور ارباز نے پاکستان کی جانب سے گول کئے

لاہور:6دسمبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/انٹرنیشنل ڈیسک) جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان اور ہالینڈ کے مابین میچ 3-3 گول سے ڈراء ہوگیا. پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارشد لیاقت، سفیان خان اور ارباز احمد نے گول سکور کئے.
تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوآلالمپور میں جاری جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان اور ہالینڈ کے مابین میچ تین گول سے ڈراء رہا. دونوں ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکدوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے گئے. ہالینڈ ٹیم کھیل کے 21ویں اور 30 منٹ میں فیلڈ گول کرنے میں کامیاب رہی. پاکستان کو پہلے ہاف کے اختتام تک دو گول کے خسارے کا سامنا رہا. پاکستان نے تیسرے کواٹر میں کم بیک کرتے ہوئے مڈ فیلڈر ارشد لیاقت کے ذریعہ فیلڈ گول سکور کرکے اس خسارے کو کم کیا جبکہ تیسرے کواٹر کے 36ویں منٹ میں پاکستان کو پینلٹی کارنر کے ذریعہ سفیان خان نے تیزرفتاڈریگ فلک کو گول پوسٹ کی راہ دکھائی اور پاکستان کا سکور اس موقع پر 2-2 سے برابر ہوا. ہالینڈ نے کھیل کے 47ویں منٹ میں فیلڈ گول سکور کے برتری قائم کی جوکہ پاکستان کے ارباز احمد نے پینلٹی سٹروک کےذریعہ گول سکور کرکے اس برتری کا خاتمہ کیا. میچ کے اختتام تک مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا.
ملائیشیامیں کھیلے جانے والےجونیئر عالمی ہاکی کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں . پاکستان ٹیم پول ڈی میں شامل ہے جس میں ہالینڈ بیلجیئم نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں. پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خالف 7 دسمبر کو کھیلے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں