جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز،پہلے روز 6 میچز کا فیصلہ، پاکستان ہالینڈ کیخلاف ایونٹ کا آغاز کریگا

لاہور6دسمبر23ء(پلئیرز ڈاٹ پی کے/انٹرنیشنل ڈیسک) جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں ہوگیا، افتتاحی روز فرانس، سپین، جرمنی، انڈیا، ارجنٹائن اور میزبان ملائشیا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے. پاکستان اپنا پہلا میچ ہالینڈ کیخلاف کھیلے گا. تفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں شروع ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے روز 6 میچز کا فیصلہ ہو گیا، ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں فرانس نے مصر کو 1-3 سے مات دی، دعسرے میچ میں جرمنی نے جنوبی افریقہ کیخلاف 3-5 سے کامیابی حاصل کی، تیسرے یکطرفہ میچ میں سپین نے کینیڈا کو 0-7 سے پچھاڑا، افتتاحی روز کا چوتھا میچ دلچسپ رہا، اس میچ میں آسٹریلیا کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور دفاعی چیمپئن ارجنٹائن نے ایک گول سے کامیابی سمیٹی، انڈیا اور کوریا کے درمیان پانچواں میچ میں قابلِ دید رہا، اس میچ میں انڈیا نے 2-4 سے خریف کو زیر کیا جبکہ آخری میچ میزبان ملائشیا اور چین کے درمیان بھی یکطرفہ رہا، میزبان ٹیم ملائشیا نے چلی کو 0-7 گولز سے آوٹ کلاس کیا. یاد رہے کہ پاکستان ایونٹ کے پہلے میچ میں 6 دسمبر کو ہالینڈ کے خلاف مدمقابل ہو گی. جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں جنہیں چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان پول ڈی میں ہالینڈ، نیوزی لینڈ اور بیلجیئم کی ٹیمیوں کیخلاف کھیلے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں