پوٹھوہار ہاکی ٹورنامنٹ راولپنڈی 2023ء ، شادمان ہاکی کلب اور فیصل ہاکی اکیڈمی نے فائنل میچ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ پی او ایف ہاکی ٹیم اور ذاکر ہاکی اکیڈمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

راولپنڈی: 4 دسمبر 23ء ( پلیئرز ڈاٹ پی کے/ ضیاء بخاری) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام پوٹھوہار ہاکی ٹورنامنٹ اولمپیئن شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے ۔ سیمی فائنلز میں پی او ایف ہاکی ٹیم کو شادمان ہاکی کلب اور ذاکر ہاکی اکیڈمی کو فیصل ہاکی اکیڈمی نے شکست سے دوچار کر کے فائنل میچ تک رسائی حاصل کر لی ۔
سیکریٹری جنرل ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی محمد یٰسین کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پہلے سیمی فائنل میچ میں شادمان ہاکی کلب نے پی او ایف ہاکی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر فائنل میچ کھیل ے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پہلے سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی اولمپیئن شہناز شیخ تھے۔ اسٹیڈیم آمد پر مہمان خصوصی کا شاندار استقبال کیا گیا اور میچ سے قبل کھلاڑیوں سے ان کا تعارف کروایا گیا ۔ اس میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض اعجاز اور شاہزیب نے ادا کئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز میں زین العابدین اور محمد اشرف شامل تھے ۔
دوسرے سیمی فائنل میچ میں فیصل ہاکی اکیڈمی اسلام آباد نے ذاکر ہاکی اکیڈمی کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی اور فائنل میچ میں شادمان ہاکی کلب کے مقابل اپنی جگہ پکی کرلی۔ دوسرے میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض اعجاز حسین اور شاہزیب۔ نے ادا کئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز میں محمد اشرف ، زین العابدین اس ور طارق حسین شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں