بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام شہید نوابزادہ میر ہارون خان رئیسانی میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 10 دسمبر سے شیڈول،سیکرٹری سید امین

کوئیٹہ:2 دسمبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/نمائیندہ خصوصی) بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام شہید نوابزادہ میرمیر ہارون خان رئیسانی میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 10 دسمبر سے شیڈول کیا جاچکا ہے جس میں بلوچستان بھر سے ہاکی ٹیمیں شرکت کرینگی. اس سلسلہ میں ٹیموں کی ایونٹ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کھول دی گئی ہے. اس امر کا اظہار سید امین سیکرٹری جنرل بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن نے کیا. انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ٹیموں کی رجسٹریشن 6 دسمبر تک جاری رہے گی. ایونٹ میں شرکت کی خواہاں ٹیموں کی رجسٹریشن کے لئے سیکرٹری بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن سید امین نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں یاسر لودھی،محمد ادریس، جمال الدین، فہد علی کیانی، زبیر جان، رحمان شاہ، عبدالستار ، عاشق علی اور شرافت اسلام بٹ شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں