ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کا جنرل کونسل اجلاس،ڈسٹرکٹ انٹرکلب ہاکی چیمپین شپ منعقد کرانے کا اعلان، سپورٹس کیلنڈرکی منظور


گوجرانوالہ:2 دسمبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/نمائیندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کا جنرل کونسل اجلاس، ڈسٹرکٹ انٹرکلب ہاکی چیمپین شپ منعقد کرانے کا اعلان، سپورٹس کیلنڈر2024 کی منظوری،
تفصیلات کے مطابق صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانولہ محمد ادریس کی زیرصدارت ڈی ایچ اے گوجرانوالہ کا جنرل کونسل اجلاس گوجرانوالہ میں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں رانا بشارت علی صدر غضنفر علی شہید ہاکی کلب رجسٹرڈ تتلے عالی و چیرمین ڈی ایچ اے گوجرانوالہ،محمد ادریس گوگا صدر الفیصل ہاکی کلب رجسٹرڈ گوجرانوالہ و صدر ڈی ایچ اے،محمد سعید مرتضیٰ صدر الشمس ہاکی کلب رجسٹرڈ کامونکی وجنرل سیکرٹری ڈی ایچ اے،سید علی عباس نقوی صدر ہاکٹس ہاکی کلب رجسٹرڈ کامونکی و نمائندہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن گوجرانوالہ،چوہدری سجاد احمد چیمہ صدر نیشنل ہاکی کلب رجسٹرڈ کلاسکے و صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن وزیر آباد،سلامت علی گجر صدر فائٹر ہاکی کلب رجسٹرڈ احمد نگر و جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن وزیر آباد،سید قمر رضا صدر ماڈل سپورٹس ہاکی کلب رجسٹرڈ گوجرانوالہ،قمر حسین بٹ نائب صدر ڈی ایچ اے و صدر جناح سپورٹس ہاکی کلب رجسٹرڈ ساہنکے،محمد شوکت مہر سنیر ناںب صدر ڈی ایچ اے و صدر گولڈن سٹار نوشہرہ ورکاں ،فرمان علی بھٹی صدر پرائم ہاکی کلب رجسٹرڈ تتلے عالی،رانا نزیر حسین جنرل سیکرٹری پرائم ہاکی کلب رجسٹرڈ تتلے عالی،سید اظہر شاہ صدر ابدال ہاکی کلب رجسٹرڈ ابدال،شاھد محمود بٹ جماعتی صدر و ڈاکٹر نعیم اختر جنرل سیکرٹری گکھڑ ہاکی کلب رجسٹرڈ گکھڑ منڈی،فلک شیر جنرل سیکرٹری اینڈ ندیم عباس ورپال ہاکی کلب رجسٹرڈ ورپال چھٹہ مختار احمد سندھو جنرل سیکرٹری المسلم سپورٹس ہاکی کلب رجسٹرڈ بدورتہ ،رانا جاوید احمد آف پھلوکی مبارک علی گجر انٹرنیشنل ہاکی امپائر گوجرانوالہ، شہران احمد آف احمد نگر نے شرکت کی .
اجلاس میں سابق جنرل کونسل اجلاس سمیت ہنگامی اجلاس اور صدر ڈی ایچ اے و سیکرٹری ڈی ایچ اے گوجرانوالہ کی جانب سے جاری شدہ احکامات، نوٹس اور کارروائی اجلاس سمیت قانونی و آئینی معاملات کی منظوری دی گئی. ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر محمد ادریس نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ منعقد کرانے کا اعلان کیا جوکہ دسمبر کے تیسرے ہفتہ میں منعقد ہوگی.سیکرٹری ڈی ایچ اے محمد سعید کی جانب سے قانونی و آئینی معاملات پر رپورٹ پیش کی گئی جوکہ ایوان نے بالاتفاق رائے منظور کی.ڈی ایچ اے گوجرانوالہ جنرل کونسل اجلاس میں سپورٹس کیلنڈر2024 کی تیاری، ہاکی ایونٹس کی تعداد کو بڑھانے،ٹیکنیکل آفیشلز اور ایمپائرنگ کورسز کرانے،قواعد و ضوابط کے اموراوربین الضلاعی ایونٹس میں ہاکی ٹیموں کے ساتھ آفیشلز کی تعیناتی کو ڈی ایچ اے گوجرانوالہ کی منظوری سے مشروط کرنے کی قرار دار کو بھی بالاتفاق رائے منظور کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں