جونیئر عالمی ہاکی کپ میں شرکت کے لئے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی قیادت عبدالحنان شاہد کرینگے،20رکنی سکواڈ کا اعلان،جونیئرہاکی ٹیم کے دوکھلاڑی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے

لاہور:29نومبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے/بیورو آفس رپورٹ) جونیئر عالمی ہاکی کپ میں شرکت کے لئے پاکستان جونیئرہاکی ٹیم کی تشکیل مکمل، 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، عبدالحنان شاہد عالمی جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی قیادت کرینگے، پاکستان ہاکی ٹیم کا 20رکنی دستہ ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں 5 تا 16 دسمبر کھیلے جانے والے ایونٹ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگا. ایف آئی ایچ ریکارڈ کے مطابق پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے دو موجودہ کھلاڑی بشارت علی اور ارباز ایاز بطور 19ویں اور 20ویں کھلاڑی سکواڈ کے ساتھ موجود ہیں.دونوں کھلاڑی تاحال 18رکنی ٹیم کا حصہ نہ ہیں. انکی جگہ نئے کھلاڑی عمر مصطفی اور سابق کھلاڑی عبدالمنان ٹیم میں شامل ہیں .رانا ظہیر ہاکی اکیڈمی لاہورکے سات کھلاڑی پاکستان جونیئر ہاکی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے.
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم سکواڈ میں علی رضا، عبدالرافع ساجد گول کیپر، ارباز احمد،محمد سفیان خان، احتشام اسلم، عقیل احمد، عبدالمنان، محمد مرتضی یعقوب، ذکریا حیات،غضنفر علی، علی مرتضی، ارشد لیاقت، عبدالحنان شاہد، عبدالمنان، محمد عماد، عمر مصطفی، ابوزر، عبدالقیوم شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں بشارت علی اور ارباز ایاز شامل ہیں.
پاکستان جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پول ڈی میں شامل ہے جس میں پاکستان اپنا پہلا میچ ہالینڈ کے ساتھ 6 دسمبر، دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے مدمقابل 7 دسمبر اور بیلجیئم کے مدمقابل 9 دسمبر کو اپنا پول کا آخری میچ کھیلے گا. ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں