شہرت کو نقصان پہنچانے،آئینی دائرہ کار،دائرہ اختیار سے تجاوز پر معطل صدر پی ایچ ایف سمیت ظاہر شاہ کو لیگل نوٹس جاری

کراچی:24نومبر23ء(پلیئرزڈاٹ پی کے)سابق سیکرٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معطل شدہ صدر خالد سجاد کھوکھر سمیت ظاہر شاہ کو شہرت کو نقصان پہنچانے ، آئینی دائرہ کار اور دائرہ اختیار سے تجاوز کرنے لیگل نوٹس بھجوادیا۔ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ جاوید احمد چھتاری کی جانب سے بھجوائے گئے لیگل نوٹس پی ایچ ایف کے معطل شدہ صدر خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے کے ائچ اے سے متعلق غیر آئینی اور دائرہ کار و دائرہ اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے غیر قانونی اور غیر آئینی انکوائری کمیٹی قائم کرنے پر انکوائری کمیٹی کے سربراہ ظاہر شاہ کو اپنے موکل کی شہرت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے پر جاری کیا گیا ۔ لیگل نوٹس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ابوذر امراؤ نامی شخص کبھی بھی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کا خزانچی تعینات نہیں رہا جس کو بنیاد بنا کر میرے موکل کی شہرت کو نقصان پہنچایا گیا۔ مذید یہ کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معطل شدہ صدر خالد سجاد کھوکھر سمیت دیگر تمام پی ایچ ایف عہدیداران 16 اگست 2023 سے پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے بذریعہ لیٹر نمبر F.7-18/2020-PSB(NF) معطل شدہ ہیں اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن آئینی طور پر بھی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دائرہ کار و دائرہ اختیار میں نہیں آتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں