قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ آرمی، واپڈا فائنل میں پہنچ گئے

قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ آرمی، واپڈا فائنل میں پہنچ گئے ،سیمی فائنل میں لاہور اور پی اے ایف کو شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑی
لاہور : 23 نومبر 2023ء (پلئیرز ڈاٹ پی کے) قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ آرمی اور واپڈا فائنل میں پہنچ گئے. سیمی فائنل میں لاہور اور پی اے ایف کو شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑی.
24 نومبر 2023ء بروز جمعہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے کورٹ پر سہ پہر 3 بجے نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپئن شپ 2023 کے فائنل میں پاکستان آرمی کا مقابلہ پاکستان واپڈا سے ہوگا جبکہ لاہور اور پی اے ایف تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے نبردآزما ہو گی. تفصیلات کے مطابق قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ میں جمعرات کو کھیلے گئے سیمی فائنلز میں دلچسپ مقابلے اور شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی کو لاہور ڈویژن ٹیم کی جانب سے ایک زبردست چیلنج کا سامنا کرنا پڑا لیکن آرمی نے 84-58 کے سکور سے فتح حاصل کی۔ ہاف ٹائم میں آرمی نے 38-23 کی برتری حاصل ہوئی تھی۔ تغلب عمار نے متاثر کن 33 پوائنٹس کیساتھ پاکستان آرمی کے چارج کی قیادت کی، انکے علاوہ ایم شہباز علی اور شیراز اسلم نے 9، 9 پوائنٹس کئے۔ لاہور کی جانب سے صفی خان 27 پوائنٹس، ابتسام مرتضیٰ 8 پوائنٹس اور محسن مہتاب 8 انفرادی پوائنٹس کا حصہ ڈالا گیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے پی اے ایف کے خلاف 80-51 سے شاندار فتح حاصل کی. ہاف ٹائم میں 38-30 کی برتری پر، واپڈا نے باسکٹ بال کی شاندار مہارت کا مظاہرہ کیا، زین الحسن 28 پوائنٹس، ایم زاہد عارف 16 پوائنٹس اور ایم عثمان کے 15 پوائنٹس نے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ پاکستان ایئر فورس کے لیے عمیر جان نے 23 پوائنٹس حاصل کیے، ایم اختر نے 8 پوائنٹس اور احمد جان نے 7 پوائنٹس حاصل کیے۔ سیمی فائنل کھلانے والے ریفریز میں غلام محمد میمن، ایم ایم عالم، گل جمال، عمر محمد، سید عدنان علی اور سعادت جہانگیر شامل تھے۔ دونوں
سیمی فائنل کو دیکھنے کیلئے جی سی یو کے طلباء و کھلاڑیوں سمیت شائقین کیساتھ جی سی یو کے چیف پراکٹر شاہد مرزا، تجمل ریاض، جاوید باجوہ، عمر سردار، متین اکمل، ڈائریکٹر اسپورٹس وسیم اختر، محمد اعظم ڈار، سمیت پی بی بی ایف کے سیکرٹری جنرل خالد بشیر اور انکی ٹیم نے سنسنی خیز میچز سے لطف اندوز ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں