قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ 2023 کا سیمی فائنل لائن اپ مکمل ۔واپڈا، پاکستان ایئر فورس ، آرمی اور لاہور سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب

لاہور:22 نومبر 23ء(پلئیرز ڈاٹ پی کے) قومی باسکٹ بال چیمپئین شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی. پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس سمیت لاہور سیمی فائنل میں پہنچ گئے.
تفصیلات کے مطابق پنجاب باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زہراہتمام جی سی یونیورسٹی کے کورٹ پر ہو رہی 5 روزہ قومی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے تیسرے روز پہلے میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کو یک طرفہ مقابلے کے بعد93-48 سکور سے شکست دی. آرمی کی جانب سےعماد18, محمد. عثمان14, تغلب11 نمایاں سکور کئے، پی او ایف کے اظہار اللہ18, طیب13 محمد فاروق نے 10 انفرادی سکور بنائے۔ اس میچ کو جمال، نوید احمد اور عدیل رضا نے سپروائز کیا۔
دوسرے میچ میں پاکستان ایئر فورس نے بآسانی فیصل آ باد کو 111-62 کے مارجن سے شکست دی۔ پی اے ایف کے مہتاب نے23، محمد اختر نے18 اور محمد زبیر نے 12 پوائنٹ بناسکے۔فیصل آ باد کی جانب سےگل باز اورعثمان طالب نے 15، 15 جبکہ فہیم ستار نے 9 سکور بنائے. غلام محمد ، محمد مدثر اور معظم نوید اس میچ کے ریفریز رہے. لاہور اور واپڈا کے درمیان سنسنی خیز میچ قابل دیدینی رہا. وپڈا نے 77-62 سے کامیابی حاصل کی۔ واپڈا کےایم عثمان نے 26, زین الحسن 20 اورعامر فاروق نے 11 بار گیند کو باسکٹ کیا. لاہور کے صبور مہدی16, صافی خان 15 اور احمد عباس نے14 انفرادی سکور کئے۔اس میچ میں ریفری کے فرائض سید عدنان علی ،عمر محمود اور گل جمال نےانجام دئیے. چوتھے روز کے آخری میچ میں اسلام آباد نے نیوی کو 62-54 سے شکست دی۔ اسلام آ باد کی طرف سے علی کاظمی 22, فرحان قیوم17 اورحارث صدیقی 8 پوائنٹس بنائے. ضیاء 19, بابرمنان10 اور محمد عدنان 8سکور سے نمایاں رہے. عدیل رضا، غلام محمد اور سعادت جہانگیر نے میچ سپروائزر کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں